Posts

Showing posts from October, 2024

وارث ڈرامہ ۱۹۷۹ حال احوال مضمون ۔ اجمل احمد

Image
  پی ٹی وی کے ڈرامے   جو   بھولے سے نہیں بھولتے! وارث ڈرامہ کی تفصیل وارث:  وہ ڈرامہ ہے جو  ۱۹۷۹  تا ۱۹۸۰ پی ٹی وی کی نشریات میں ٹاپ ٹین کی سیریز میں مسلسل شامل رہا،   یہ ڈرامہ ایکشن  ڈراموں کی صف میں شامل رہا، جس میں عداوت دشمنی گاؤں کی نمبر داری  اور بدلے کی آگ کے تمام موضوعات کو یکجا کیا گیا تھا،  وارث کے ڈرامہ نگار  و مصنف نے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ڈرامہ کی تشکیل میں    کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں رکھا اور  وہ تمام تر پہلوؤں کو اجاگر کیا جو  دیہی کچے کے علاقہ جات سے منسوب ہیں، جاگیرداروں کے ظلم ناانصافی  اور مظلوموں کا قتل  جیسے معاملات کو لے کر اس ڈرامہ کے ذریعے آگاہی   دی گئی، اس ڈرامہ نے عوام کے دل گرما دئیے اور  یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ ہمارا معاشرہ کن کن مسائل کا شکار ہے، ڈرامہ کی کاسٹ نہایت شاندار  اور  طویل تھی خاص فنکاروں میں محبوب عالم، عابد علی، شجاعت ہاشمی، عظمی گیلانی،  فردوس جمال ، منور سعید، اورنگزیب لغاری،  طاہرہ نقوی،...