Garm Hava - گرم ہوا

۔ ۱۹۴۷ کی آزادی کے حالات و واقعات پر مبنی فلموں میں ۱۹۷۳ کی گرم ہوا کو تمام فلموں پر فوقیت حاصل رہی ہے، فلم کا نام گرم ہوا رکھنے کا مقصد وقت حالات کی طرف اشارہ تھا کہ جب ہندوستان کے سیاسی حالات آگ و خون کی لپیٹ میں تھے اور گھروں سے نکلنے والے شعلوں نے برصغیر پاک و ہند کی چلتی ہوا کوتپش کے اثرات سے گرما دیا تو اس فلم کی ضرورت پیش آئی، جس کی ہدایت کاری ایم ایس ستھیو نے دی، کیفی اعظمی اور شمع زیدی نے معروف مصنفہ عصمت چغتائی کی غیر مطبوعہ مگر مختصر ناول سے ماخوذ کرکے تحریر کیا ، موسیقار کے طور پر استاد بہادر خان کو چنا گیا جنہوں نے فلم میں عزیز خان وارثی و ہمنوا کی ایک قوالی بھی شامل کی، استا بہاد ر خان اماوس کی رات اور ندی اور ناری فلم کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے ہیں، فلم کے پروڈیوسر ابو سیوانی تھے کہ جنہوں نے ا س فلم کی تیاری میں ایم ایس سیتھیو کا بھرپور سات...