"Ajmal Showbiz News" Here, reviews of dramas and movies, biographies will be discussed. Many important events related to showbiz and social media will also be part of the writing. In general, important information about movies and dramas will also be given here. showbiz news
TAJ MAHAL AGRA - INDIA تاج محل کی ہسٹری کسی بھی ملک کی پہچان اس کی ثقافت سے ہوتی ہے اس کے ماضی کی کون کون سی چیزیں آج بھی زندہ ہیں اور ترتیب سے رکھی ہوئی ہیں اور کس حد تک ان کی حفاظت کی جارہی ہے ارباب اختیار ہوں یا عام عوام اگر وہ محب وطن ہیں تو پھر ان کو اپنی ثقافت کی قدر کرنا ہوگی کیونکہ یہی ثقافت عمارتیں ان کی پہچان کراتی ہیں ان کو مقام دلواتی ہیں تاج محل بھی وہ عمارت ہے جو ہندوستان کی پہچان بنا اوردنیا بھر کے لوگ ہندوستان کو تاج محل کی وجہ سے جانتے ہیں ، جب تاج محل بنا اس وقت جنوب ہند اور بیشتر سے زیادہ حصوں پر مغل سلطنت حکومت کرتی تھی۔ تاج محل مغلیہ دور کی نشانی ہے اور اسے سولہ سو اکتیس یعنی سترھویں صدی میں مغل بادشاہ شہنشاہ شاہ جہاں نے اپنی بیوی ممتاز بیگم کی یاد میں بنوایا، شاہ جہاں سولہ سو اٹھائیس کے آس پاس اقتدار میں آیا ، ممتاز بیگم اس کی تیسری بیوی تھی ،جب ممتاز بیگم نے سولہ سو اکتیس کو دنیا چھوڑی تو شاہ جہاں نے محبت کی یادگار بنا کر اپنی محبت کا اظہار کا یہ مقبرہ بنوا کر کیا، کہتے ہیں یہ ممت...
پاکستان فلم انڈسٹری ۹۰ کی دہائی تک ایک مستحکم انڈسٹری سمجھی جاتی رہی ، پنجابی اردو اور پشتو فلموں کی وجہ سے اس فلم انڈسٹری میں کئی نامور اداکار اور اداکارائیں اپنے عروج و زوال کے ساتھ اس انڈسٹری میں کمال کرگئے اور کچھ گمنامیوں کی کھائی میں گم ہوگئے، وحید مراد بھی تین دہائیوں کے ہیرو کہلائے اور پھر زوال کی نذر ہوکر دنیا چھوڑ گئے، ایک وہ وقت بھی آیا کہ جب وحید مراد کے نام سے فلم چل جایا کرتی تھی، ۱۹۶۶ میں آئی فلم ارمان وحید مراد کی وہ پلاٹینم جوبلی فلم تھی جس میں ان کو بطور اداکار و پروڈیوسر نگار ایوارڈ دیا گیا، فلم میں ان کے مدمقابل زیبا نے کام کیا اور یہ فلم زیبا اور وحید مراد کی جوڑی کی وجہ سے نہایت کامیاب رہی، جبکہ دیگر کاسٹ میں روزینہ ، نرالا، ظہور احمد شامل تھے، فلم نے جہاں کئی اور وجوہات کی بنا پر کامیابی حاصل کی وہیں اس کے گانوں نے بھی کافی دھوم مچائی اور اس فلم کے گا...
دنیا پور کا مختصر کردار زبردست قصائی گرین انٹرٹینمنٹ سے پیش کیا جانے والا ڈرامہ دنیا پور اس وقت پوری آب و تاب کے ساتھ ٹرینڈنگ میں چل رہا ہے، یہ ڈرامہ ایکشن رومانس، دشمنی، نفرت اور بدلے کی آگ پر مبنی بڑے بجٹ کا بڑی کاسٹ پر مشتمل ڈرامہ سیریل ہے جسے اس وقت سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈراموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، اس میں ایک طویل کاسٹ موجود ہے جو اپنے اپنے کرداروں کے لحاظ سے اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے شائقین کے دل موہ رہے ہیں۔ دنیا پور کی کہانی سالہا سال پرانی نوابوں اور آدم قبیلے کے درمیان ہونے والی دشمنی کو لے کر بنائی گئی ہے، دنیا پور میں جب نوابوں کی حکومت تھی اور لوگ ان کے ظلم و جبر سے اس قدر تنگ ہوئے کہ غلام قبیلے آدم کے ایک فرد نوروز آدم کی طرف سے نوابوں کے خلاف شورش کا عندیہ دیا گیا اور یہ پورا قبیلہ نوابوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا اور ایک خونریز جنگ کے بعد سارا تو نہیں البتہ کچھ علاقوں پر آدم قبیلہ کا قبضہ ...
Comments
Post a Comment