پاکستانی فلم دل لگی ۱۹۷۴کی سپر ہٹ فلم جسے بھارت میں محبت کی آرزو کے نام سے کاپی کیا گیا

پاکستانی سپر ہٹ فلم دل لگی جسے ۱۹۷۴ میں ملک کے تمام سینماؤں پر ریلیز کیا گیا تو ایک جم غفیر دیکھنے میں آیا،یہ وہ وقت تھا جب ندیم شبنم کی جوڑی اس قد رمقبول اور پسند کی جارہی تھی کہ ان کی ہر سینما پر لگنے والی فلم صرف ان کے نام پر ہی چل جایا کرتی تھیں، یہی وجہ رہی کہ دل لگی نے پہلے دن سے ہی کھڑکی توڑ رش لیا، اسلم ڈار کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی جسے عزیز میروتی نے لکھا تھا ، تفریحی نغماتی ڈرامہ فلم کا امیج رکھتے ہوئے آگے بڑھتی ہے اور ٹریجڈی انجام پر اختتام پذیر ہوتی ہے، فلم کی کہانی ایک سادہ سے نوجوان راجہ موٹر مکینک کے گرد گھومتی ہے جو اپنی غربت کے احساس کو مٹانے کے لئے مہینے میں ایک بار قیمتی سا سوٹ پہن کر اپنے استاد کے گیراج میں آئی کوئی مہنگی سی کار کو لے کر شہر کی سڑکوں پر گھوما کرتا ہے، ایک روز جبکہ بارش زوروں پر تھی نجمہ نامی لڑکی اس سے لفٹ مانگتی ہے وہ اسے بٹھا لیتا ...