Posts

Showing posts with the label sholey 1975

شعلے مووی 1975 امجد خان کا کردار گبر سنگھ سب پر بھاری ۔

Image
فلم ہو یا ڈرامہ کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی موڑ پر لوگ   فراموش کردیتے ہیں مگر   فلموں   کے کردار کبھی فراموش   نہیں ہوتے،   اگر کردار جاندار ہو تو    ہمیشہ یاد رہنے والا بن جاتا ہے، اس کی مثال ہندوستان کی ۱۹۷۵ میں   آنے والی فلم شعلے ہے جسے لوگ بھلا نہیں پائے اور   نہ ہی اس فلم کے کرداروں کو لوگ بھول پائے ہیں۔   اس کا ایک کردار   گبر سنگھ   ایک امر کردار بن کر رہ گیا ہے، جس کی لاتعداد پیروڈی کی جا چکی ہیں اور اب تک کی جارہی ہیں، جبکہ گبر سنگھ کا بولا ہوا ہر ڈائیلاگ مداحوں کو ازبر   یاد ہے،   شعلے وہ فلم ہے جس کا ہر کردار   خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا   شہرت کی بلندی پر پہنچا اور   ہر ایک کی زبان پر ان کا ذکر رہا،     کاسٹ میں امیتابھ بچن، دھرمیندر ، ہیما مالنی، سنجیو کمار، امجد خان، جیا بچن ،   اسرانی،   اے کے ہنگل و دیگر اہم فنکار شامل تھے۔   گبر سنگھ کا کردار ادا کرنے والے مرحوم اداکار امجد خان تھے جنہوں نے اس کردار کو بڑی ہی خوبصورتی سے نبھایا اور اسے ہمیشہ کے لئے فلمی دنیا میں...