پی ٹی وی کا شاہکار ڈرامہ الف نون ۱۹۸۲ ڈراموں کا بادشاہ کہلایا

پی ٹی وی کا ایک شاہکار یادگار ڈرامہ الف نون کامیڈی ڈراموں کا بادشاہ ڈرامہ تھا ۱۹۶۵ میں آیا ایک مزاحیہ ڈرامہ الف نون مزاح کی دنیا کا بادشاہ ڈرامہ کہلایا، یہ ڈرامہ اس قدر دلچسپ اور مزیدار تھا کہ لوگ اسے بڑے شوق و ذوق سے دیکھا کرتے اور چند منٹ کے لئے بھی بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی کا پیچھا نہ چھوڑتے، اس ڈرامہ کے ہر دلعزیز ہونے کی ایک وجہ تو اس میں طنزو مزاح سے بھرپور جملوں کی بھرمار تھی، دوسرے اس کے فنکار تھے جو اس ڈرامہ کی جان تھے، یہ ڈرامہ درحقیقت سلسلہ وار کھیل تھا جس کی ہر ایپی سوڈ کی کہانی الگ الگ کہانیوں پر بیسڈ تھی، اور اس میں کئی نامور فنکار مختلف ایپی سوڈز میں نظر آتے جبکہ اس کے مستقل بنیادوں پر آنے والے فنکاروں میں کمال احمد رضوی اور رفیع خاور تھے، جنہوں نے بالترتیب الف نون یعنی الن ننھا کے یہ دو کردار ادا کئے۔ الف نون کے تمام تر ایپی سوڈز کا تمام تر اسکرپٹ، ڈائیلاگز تحریر خود کمال احمد رضوی کی تھی، جبکہ ان دو کرداروں کے تخ...