Posts

Showing posts with the label pakistani dramas

دانش تیمور کے بارے میں جانئے

Image
دانش تیمور کے بارے میں جانئے۔ دانش تیمور کسی بھی طور  تعارف کے محتاج نہیں، اس وقت یہ اداکار و فنکار صف اول کے ہیروز میں شمار کئے جاتے ہیں،  جبکہ پسندیدگی کے لحاظ سے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ممالک میں بھی ان کا  فلم و ڈراموں  میں اداکاری کے لحاظ سے خوب چرچا ہے،لوگ ان کے ڈرامے دیکھنا پسند کرتے ہیں، کیونکہ جو ڈرامہ سائن کرتے ہیں وہ کہانی کے اعتبار سے  سلیکٹیو ہوتا ہے،  ان کا ہر ڈرامہ  جوں ہی آن ائر ہوتا ہے توجہ  پاتا ہے، ان کے  کئی ڈرامہ جو ملینز اور بلینز میں ویوز حاصل کرچکے ہیں اب بھی یو ٹیوب و دیگر سوشل میڈیاز پر  چل رہے ہیں اور  ان کے مداح انہیں دیکھ رہے ہیں۔دانش تیمور  کسی نہ کسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ان رہتے ہیں، پچھلے دنوں ان کا  ڈرامہ جانثار جو  بلینز  میں ویوز حاصل کرتے ہوئے  مستقل ٹرینڈنگ  میں رہتے ہوئے اختتام پذیر ہوا، جبکہ ا س سے پہلے کیسی تیری خودغرضی، دیوانگی نے بھی اپنی کہانی، رومانس، ایکشن کی وجہ سے  ٹرینڈنگ میں جگہ پائی۔ دانش تیمور کی تاریخ پیدائش۱۶ فروری ۱۹۸۳  ہے ، انہوں نے...

پاکستابی ڈرامے اور اس میں بسنے والے کردار

Image
  دنیا پور کا مختصر کردار زبردست قصائی  گرین انٹرٹینمنٹ سے پیش کیا جانے والا ڈرامہ دنیا پور اس وقت پوری آب و تاب کے ساتھ ٹرینڈنگ   میں   چل رہا ہے، یہ ڈرامہ ایکشن رومانس، دشمنی، نفرت اور بدلے کی آگ پر مبنی بڑے بجٹ کا بڑی کاسٹ پر مشتمل ڈرامہ سیریل ہے جسے اس وقت سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈراموں کی     فہرست میں   شامل کیا گیا ہے،    اس میں ایک طویل کاسٹ   موجود ہے جو اپنے اپنے کرداروں کے لحاظ سے اداکاری کے جوہر   دکھاتے ہوئے شائقین کے دل موہ رہے ہیں۔ دنیا پور کی کہانی   سالہا سال پرانی نوابوں اور   آدم قبیلے   کے درمیان ہونے والی دشمنی کو لے کر بنائی گئی ہے،   دنیا پور میں جب نوابوں کی   حکومت تھی اور لوگ   ان کے ظلم و جبر سے اس قدر تنگ   ہوئے کہ غلام قبیلے آدم   کے ایک فرد نوروز آدم کی طرف سے نوابوں کے خلاف شورش   کا عندیہ دیا گیا اور یہ پورا قبیلہ نوابوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا   اور ایک خونریز جنگ کے بعد    سارا تو نہیں   البتہ کچھ علاقوں پر   آدم قبیلہ کا قبضہ ...