ہم آپ کے ہیں کون کا کردار پوجا چوہدری بھابھی کا کردار اور اس کی اہمیت - Hum Aapke Hain Kon 2

ہم آپ کے ہیں کون کی بھابھی کا کردار فلم کے لئے کتنی اہمیت کا حامل رہا، پریم اور نیشا کو ملانے اور بچھڑنے کی وجہ بننے والا کردار! ۔ سال ۱۹۹۴ میں آئی ایک سپر ہٹ فلم ہم آپ کے ہیں کون نے آتے ہی دھمال مچا دیا یہ فلم نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں بڑے ذوق و شوق سے دیکھی گئی، جبکہ یہ نہ تو ایکشن سے بھرپور مار دھاڑ پکچر والی تھی نہ ہی کوئی بے حد ٹیپیکل فلم، یہ نہایت سادہ گھریلو سی میوزیکل فلم تھی جبکہ اسے تفریحی فلم کی فہرست میں بھی ٹاپ آف دی لسٹ رکھا گیا ہے، ، اسکی کہانی بڑے کاروباری خاندان کے گرد گھومتی نظر آتی ہے، جس میں ہلکے پھلکے انداز میں جذباتیت اور اختلافات کو بھی شامل کیا گیا، فلم کو اس انداز میں اسموتھلی رواں رکھا گیا کہ فلم میں کہیں بھی بوریت محسوس نہیں ہوئی، مادھوری ڈکشٹ اور سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کئے جبکہ ستاروں کے طویل جھرمٹ نے اس میں کام کیا جن میں رینوکا شاہنے ، مونش بہل، سورج برجاتیا، انوپم کھ...