ہندی فلم الگ الگ جسے پاکستانی فلم مہربانی سے نقل کیا گیاأ جائزہ رپورٹ

ہندی فلم الگ الگ جسے پاکستانی فلم مہربانی سے نقل کیا گیا جہاں ہندوستان کی فلم انڈسٹری میں آئینہ کی کاپی بنائی گئی وہیں ۲۷ دسمبر ۱۹۸۵ کو بھارتی سینماؤں پر ریلیز کی جانے والی فلم الگ الگ کو بھی پاکستان کی ۱۹۸۲ میں آئی فلم مہربانی سے ہوبہو کاپی کیا گیا، کہانی، گانے ڈائیلاگز کے ساتھ فلم کے کئی سینز یکسانیت کا شکار تھے، پاکستانی فلم مہربانی میں جو کردار ندیم، بابرہ شریف، محمد علی، سجاد کشور اور عشرت چوہدری نے ادا کئے وہی کردار بالترتیب راجیش کھنہ، ٹینا منیم، ششی کپور، اوم شیو پوری اور بندو نے ادا کئے، یہ فلم لو اسٹوری ، میوزیکل ڈرامہ فلم تھی ، جسے مسرور انور نے تحریر کیا، کہانی ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو گائیکی کی دنیا میں آنا چاہتا ہے مگر کوئی اسے چانس نہیں دیتا، بعد ازاں مشہور اداکارہ کی مہربانی سے وہ کامیاب ہوتا ہے ، مگر ساتھ ہی کئی اور کہانیاں اس کی زندگی میں مسائل ب...