پاکستانی ڈرامہ گھگھی ۲۰۱۸ کا ٹی وی ون سے نشر کیا جانے والا ڈرامہ، تاریخ کا آئینہ دار

ڈرامہ گھگی امرتا پریتم کے ناول پنجر سے ماخوذ ایک خوبصورت کہانی بیان کرتا ہے! ۱۹۴۶ میں جب مسلمانوں میں آزادی وطن کی باقاعدہ تحریک چلی تو ہندوؤں نے سکھوں کو اپنے ساتھ ملنے پر آمادہ کیا کہ وہ مسلمانوں کی اس شورش کو کچلنے میں ان کی مدد کریں، جس پر سکھ اور ہندو ؤں نے قتل و غارتگر کا وہ سماں باندھا کہ ا للہ کی پناہ، جہاں سیاسی چالیں عروج پر تھیں وہیں اس میں دونوں ہی طرف کے عام خاندان متاثر ہورہے تھے، اغوا، قتل و غارتگر ی کا شکار عام طبقہ ہوا، جو کبھی ایک ساتھ محبت سے رہتے رہے آج ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوگئےان ہی حالات و واقعات کے تناظر میں ہندوستان کی معروف مصنفہ امرتا پریتم نے اس دور کے معاملات پر مبنی ایک ہندو خاندان کی سرگزشت۱۹۵۰ میں اپنے ناول پنجر میں بیان کی، اس ناول سے متاثر ہوکر ۲۰۰۳ میں ہندوستان میں فلم پنجر بنائی گئی، بعد ازاں پاکستانی چینل ...