سلطان راہی کی فلم طوفان کو دوبارہ بنایا جانا چاہئے، عوامی حلقے

میں بنائی گئی فلم طوفان کو نئے انداز میں دوبارہ بنانا چاہئے، 1976 حسن عسکری پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں جنہوں نے پنجابی اور کئی اردو فلمیں بناکر فن کی خدمات انجام دیں، ان ہی کی ڈائریکشن میں بننے والی ایک لازوال فلم طوفان کا بڑا چرچا رہا، یہ فلم جس نے گولڈن جوبلی مکمل کرنے کے بعد بھی مختلف شہروں میں وقتا فوقتا اپنا جلوہ دکھایا ایک پسند کی جانے والی فلم بن گئی، سلطان راہی نے اس میں بطو رطوفان ایک علامتی جاندار کردار ادا کیا جبکہ ان کا کردار شیرا فوجی کے نام سے تھا، جو فوج کا ایک ریٹائرڈ فوجی تھا ، شیرا جنگ میں زخمی ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ لنگڑ ا کر چلتا ہے، مگر اپنی ہمت جوانمردی سے وہ دشمنوں کا مقابلہ کرتا ہے جو معاشرے کا ناسور کہلاتے ہیں۔ سلطان راہی کے چاہنے والوں نے س منفرد انداز کو بے حد سراہا، سلطان راہی جن کا نام پنجابی فلموں کے لئے لازم و ملزوم بن چکا تھا ، اور ان کی ہر فلم صرف ان کے نام پر ہی چل جایا کرتی تھی، یہ ف...