Piyar Jhukta Nahi 1985 Nadeem Shabnam Blockbuster Movie

پیار جھکتا نہیں اور آئینہ فلم کی کامیابی اور ناکامی کا سبب بالی وو ڈ ہو یا کہ لالی ووڈ ، جب سے انڈسٹری قائم ہوئیں ایک دوسرے کی فلموں کی نقل کی جاتی رہی ہیں، مثبت سوچ تو یہی کہتی ہے کہ اس میں کوئی خاص مذائقہ بھی نہیں ، یہ ایک دوسرے کو خراج تحسین دینے کا ذریعہ کہا جا سکتا ہے، فلم پیار جھکتا نہیں جسے ۱۹۷۷ میں آئی پاکستانی فلم آئینہ کی من و عن کاپی کہاگیا، صرف کہانی کی حد تک ہی نہیں بلکہ موسیقی اور ڈائلاگز بھی اسی فلم سے لئے گئے، پیار جھکتا نہیں کی مرکزی کاسٹ میں ندیم اور شبنم کی جگہ پدمنی کولہا پوری اور متھن چکرورتی کولیا گیا جبکہ ریحان اور بہار کی جگہ ڈینی اور بندو کو لیا گیا، بچہ پارٹی میں پاکستان میں ماسٹر روفی تھے تو ہندوستان میں ماسٹر وکی رہے، کہانی امیر غریب کی محبت کو لے کر بنائی گئی تھی جس میں لڑکی کا باپ بطور ظالم سماج اپنی بیٹی کے ہن...