اسامہ خان پاکستانی ٹی وی ڈرامہ و فلم اداکار معلومات زندگی

Biography of Pakistani Star Usama Khan اسامہ خان کا شمار ابھرتے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے سال ۲۰۱۷ سے پہلے ڈرامے آدھی گواہی سے شروعات کیں، ان کا پہلا کردار اسامہ کے نام سے ہی شامل کیا گیا، آدھی گواہی سے سن میرے دل کا عمار اور اب قرض جان کے بہروز تک کا سفر انہیں کئی مشکلات کے بعد اس نہج پر لایا ہے کہ ان کا نام صف اول ادکاروں میں لیا جانے لگا ہے، ۲۲ نومبر ۱۹۹۱ میں ان کی پیدائش و پرورش پنجاب میں ہوئی جبکہ تمام تر ابتدائی تعلیم سینٹ پیٹرز ہائ اسکول ٹوبہ ٹیک سنگھ سے حاصل کی۔ ۲۰۱۱ میں ان کی عمر ۲۰ سال ہوئی تو وہ لاہور چلے گئے جہاں سے انہوں نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگر ی حاصل کی اور اے سی سی اے مکمل کرتے ہی انہوں نے یکے بعد دیگرے سلک بنک ، آڈٹ فرم اور ایک کارپوریٹ کمپنی میں کام کیا۔ اداکاری کا شوق کالج کے زمانے سے ہی ہوچکا تھا ، ان کی دلی خواہش تھی کہ وہ اداکاری میں اپنا نام حاصل کریں اور بطور...