HEART OF PAKISTAN - KARACHI - کراچی پاکستان کا دل
کراچی کے بارے میں کچھ معلومات دریائے سندھ کے مغرب میں بحیرہ عرب کی شمالی ساحل پر روشنیوں کا شہرکراچی آباد ہے، یہ شہر پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اس کے علاوہ صنعتی تجارتی مواصلاتی تعلیمی اور اقتصادی گڑھ ہے۔ دنیا کا دوسرا بڑا شہر ہے،یہ صوبہ سندھ میں واقع ہے اور اس کا کیپیٹل بھی ہے۔ سب سے بڑی بندرگاہ اور ہوائی اڈہ کراچی کا ہے، یہ شہر پاکستان کا دارالحکومت بھی رہا۔ یہ پاکستان کا انٹرنیشنل شہر ہونے کا درجہ رکھتا ہے اور پورے ملک سے آئے ہوئے لوگوں اور شہروں کی کفالت کرنے میں پیش پیش ہے، تمام پاکستان سے مختلف لوگ روزگار کی تلاش میں یہاں آتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہاں نسلی لسانی مذہبی گروہ پرورش پاتے ہیں اور امن و امان جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ پہلے کراچی کا نام کولاچی ہوا کرتا تھا یہاں ماہی گیروں کی بستیاں ہوا کرتی تھیں جس میں سے ایک کا نام کولاچی گوٹھ تھا۔کراچی جنوبی پاکستان میں بحیرہ عرب کے عین شمال میں واقع ہے کراچی کا رقبہ 3,527 مربع کلو میٹر ہے۔یہ ایک ناہموار میدانی علاقہ ہے جس کی شمالی اور مغربی سرحدیں پہاڑیاں...