KARACHI CITY OF PAKISTAN - A view of Karachi city - کراچی شہر ایک نظر


  کراچی پاکستان کا بڑا شہر

دریائے سندھ کے مغرب میں بحیرہ عرب کی شمالی ساحل پر روشنیوں کا شہرکراچی آباد ہے، یہ شہر پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اس کے علاوہ صنعتی تجارتی مواصلاتی تعلیمی اور اقتصادی گڑھ ہے۔ دنیا کا دوسرا بڑا شہر ہے،یہ 1960 سے 1947 صوبہ سندھ میں واقع ہے اور اس کا کیپیٹل بھی ہے۔ سب سے بڑی بندرگاہ اور ہوائی اڈہ  کراچی کا ہے، یہ شہر پاکستان کا دارالحکومت بھی رہا۔  یہ پاکستان کا انٹرنیشنل شہر ہونے کا درجہ رکھتا ہے اور پورے ملک سے آئے ہوئے لوگوں اور شہروں کی کفالت کرنے میں پیش پیش ہے،  تمام پاکستان سے مختلف لوگ روزگار کی تلاش میں یہاں آتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہاں نسلی لسانی مذہبی گروہ پرورش پاتے ہیں اور امن و امان جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ پہلے کراچی کا نام کولاچی ہوا کرتا تھا  یہاں ماہی گیروں کی بستیاں ہوا کرتی تھیں  جس میں سے ایک کا نام کولاچی گوٹھ تھا۔کراچی جنوبی پاکستان میں بحیرہ عرب کے عین شمال میں واقع ہے کراچی کا رقبہ 3,527مربع کلو میٹر ہے۔یہ ایک ناہموار میدانی علاقہ ہے جس کی شمالی اور مغربی سرحدیں پہاڑیاں ہیں، دو بڑی ندیاں ملیر ندی اور لیاری ندی جو شہر کے عین درمیان سے گذرتی ہیں۔ شہر کے ساتھ کئی چھوٹی بڑی ندیاں اور برساتی نالے بھی گذرتے ہیں۔ کراچی شہر کی بندرگاہ جنوب مغرب میںواقع ہے اور نہایت اہمیت کی حامل ہے یہ چاروں طرف سے زمین سے گھری ہوئی ہے اس لئے اسے خوبصورت بندرگاہوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

انیسویں صدی میں اس شہر کی تعمیر و بنیاد کا کام انگریزوں نے کیا ، آزادی کے وقت کراچی کو نوآموز مملکت کا دارالحکومت منتخب کیا گیا۔ بعدازاں شہر میں لاکھوں مہاجرین کا دخول ہوا۔ صدر شہر ہونے کی وجہ سے   اور بین الاقوامی بندرگاہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی صنعتی و تجارتی سرگرمیاں دیگر شہروں سے پہلے ہی شروع ہو  چکی تھی کراچی خان قلات کی مملکت کا حصہ رہا۔ بعدازاں جب خان قلات اور حکمران طبقہ کے بیچ جنگ چھڑ گئی تو کراچی پر سندھ حکومت کا قبضہ ہوگیا۔ تجارت کا مرکز بن جانے کی وجہ سے کراچی کی آبادی بڑھنے لگی اور اس میں اضافہ ہوگیا  سرگرمیاں تیز ہونے کی وجہ سے کئی لوگ اس طرف آنے شروع ہوئے ایسے میں انگریز صاحب بہادر کی نگاہیں اس شہر کی  طرف ہوگئیں۔  انگریزوں نے تین فروری ۱۸۳۹ کو کراچی پر حملہ کردیا اور اس پر قابض ہوگئے۔ تین سال بعد شہر کو برطانوی ہندوستان کے ساتھ ملحق کردیا گیا اور اسے ایک ضلع کا درجہ دیدیا گیا۔انہوں نے اسے ایک اہم تجارتی مرکز بنانے کے لئے ترقیاتی کام کروائے، دوسری طرف آبادی میں اضافہ ہوتا رہا۔ ۱۸۷۶ قائد اعظم کی پیدائش تک کراچی ایک ترقی یافتہ شہر کے طور پر ابھرا جس کا انحصار ریلوے اسٹیشن اور بندرگاہ پر تھا۔ عمارتیں تعمیر کی گئیں بیگمات کے لئے مارکیٹیں بنائی گئیں جس میں ایمپریس مارکیٹ  بولٹن مارکیٹ سرفہرست ہے۔   اس دور کی پرانی عمارتیں  آج بھی کراچی میں نظر آتی ہیں یہ کبھی نہایت اجلی اور خوبصورت ہوا کرتی تھیں،  کبھی یہاں سیاحت ہوا کرتی تھی اور لوگ باہر ممالک سے کراچی گھومنے آیا کرتے تھے،  یہ کراچی کی ادبی تعلیمی سرگرمیوں کا دور بھی رہا تھا۔

کراچی کا موسم

شہر میں بارشوں کا زور کم ہےسال میں اوسطاً 250ملی میٹر تک بارش ہوتی ہے۔ جن کا زیادہ تر حصہ مون سون میں ہی ہوتا ہے۔ ساحل ہونے کی وجہ سے ہوا میں نمی موجود ہے اور کراچی کے  موسم میں اعتدال پایا جاتا ہے۔ نومبر  سے فروری تک موسم سرما رہتا ہے اور پھر دسمبر اور جنوری سردی کا زور رہتا ہے۔ مگر جس طرح جغرافیائی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ہوسکتا ہے کہ آنے والے وقتوں میں سردی گرمی کے اوقات میں رونما متوقع تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔

======================================================= 

Karachi


 

On the northern coast of the Arabian Sea west of the Indus River is Karachi, the city of 
lights, the backbone of Pakistan, the largest city of Pakistan, as well as an industrial, commercial, educational and economic hub. The second largest city in the world, it was located in Sindh province from 1960 to 1947 and is also its capital. The largest port and airport is Karachi, the city was also the capital of Pakistan. It has the status of being an international city of Pakistan and is leading in supporting people and cities from all over the country, different people from all over Pakistan come here in search of employment and this is the reason why ethnic, linguistic, religious groups thrive here. and problems like law and order arise. Earlier, Karachi was called Kolachi. There used to be fishermen settlements, one of which was called Kolachi Goth. Karachi is located in southern Pakistan, just north of the Arabian Sea. Karachi has an area of 3,527 square kilometers. It is a rugged It is a plain region with hills on its northern and western borders, two major rivers, the Malir river and the Lyari river, pass right through the city. Many small rivers and storm drains also pass through the city. The port of Karachi city is located in the south-west and is of great importance.
The construction and foundation of this city was done by the British in the 19th century. At the time of independence, Karachi was chosen as the capital of the new state. Later, millions of refugees entered the city. Being the capital city and being an international port, the industrial and commercial activities here had started earlier than other cities. Karachi remained a part of Khan Qalat's kingdom. Later, when a war broke out between Khan Kalat and the ruling class, Karachi was captured by the Sindh government. Due to becoming a center of trade, the population of Karachi began to grow and it increased, due to the rapid activity, many people started coming towards it, in such a situation, the eyes of the Englishman Bahadur were directed towards this city. The British attacked and occupied Karachi on February 3, 1839. Three years later the city was annexed to British India and given the status of a district. They developed it to make it an important commercial center, while the population continued to grow. By the birth of Quaid-e-Azam in 1876, Karachi had emerged as a developed city that depended on a railway station and port. Buildings were constructed and markets were built for Begums, with the Empress Market and Bolton Market being the top. The old buildings of this era can still be seen in Karachi. It used to be very elegant and beautiful. Sometimes there was tourism here and people from foreign countries used to visit Karachi. It was also the period of literary and educational activities of Karachi
Weather of Karachi

Rainfall in the city is low with an average of 250 mm of rain per year. Most of which occurs in monsoon. Being coastal, there is humidity in the air and the weather of Karachi is moderate. Winter lasts from November to February and then December and January are very cold. But as the geographical conditions are changing rapidly, the expected changes in the hot and cold seasons may be seen in the coming times.

  


Comments

Popular posts from this blog

HISTORY OF TAJ MAHAL AGRA - INDIA- تاج محل ایک تاریخی مقبرہ مغل بادشاہ کی نشانی

پاکستابی ڈرامے اور اس میں بسنے والے کردار

فرار ڈرامہ اور باتش کا کردار ادا کرنے واکے حمزہ علی عباسی (اجمل احمد)