Mehwish Hayat Upcoming Drama مہ وش حیات کا نیا آنے والا ڈرامہ احسن خان کے ساتھ
مہ وش حیات اور احسن خان کا ایک ساتھ ڈرامہ جس کا نام بتاریخ ۲ ستمبر ۲۰۲۴ تک نام سامنے نہیں آسکا ہے، نئی اپ ڈیٹ کے لئے جیسے ہی کوئی انفارمیشن ہمیں ملیں ہم اپنے سامعین تک پہنچا دینے کے پابند ہیں۔
احسن خان اور مہ وش حیات کا نیا اپ کمنگ ڈرامہ
زرائع بتاتے
ہیں کہ جیو ٹی وی سے رواں سال کے آخر میں ایک ڈرامہ آن ائیر
ہوگا جس کی شوٹنگ ابھی شروع کا
جانی ہے اس کے رائٹر پروڈیوسر کا نام سامنے نہیں آسکا ہے جبکہ ڈائریکٹر تیرے
بن ۲ کو بنانے والے سراج الحق ہونگے جو ان
دنوں تیرے بن ۲ کے لئے بھی سرگرداں ہیں،
ڈرامہ کا اسکرپٹ زیر غور ہے اور یہ ڈرامہ مہ وش حیات اور احسن خان کو لے
کر بنایا جائے گا، مہ وش حیات اور احسن خان اس سے پہلے بھی دو
ڈراموں کبھی کبھی، اور میرے قاتل میرے دلبر میں اپنی اداکاری کا جوہر دکھا چکے ہیں، مہ وش حیات جو ۸ سال بعد
ڈراموں سے دوری بنائے رکھنے کے بعد واپس شوبز میں اپنی انٹری دے رہی ہیں، اس پروجیکٹ پر
فوری طور پر کام کرنے کی خواہشمند دکھائی دیتی ہیں، دوسری طرف مہ وش حیات کے مداح بھی ان کی واپسی
پر خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں،
مہ وش حیات کی فلموں اور ڈراموں کے لئے خدمات
پاکستانی عوام کے لئے کسی تعارف
کی محتاج نہیں، ان کے اس نئے پروجیکٹ کی تفصیلات فی الحال
سامنے نہیں آسکی ہیں، تاہم مختلف سرگرمیاں اور ان کا یوں واپس آنا ، اس نئے ڈرامے کی جانب
اشارہ دیتا نظر آتا ہے۔ یاد رہے کہ مہ وش حیات اس بات کا عندیہ دے چکی ہیں کہ وہ
جلد چھوٹی اسکرین پر نظر آنے والی ہیں ،جس میں ان کے ساتھ احسن خان شامل ہونگے، جبکہ سپورٹنگ کاسٹ ابھی طے نہیں کی گئی ، یہ ڈرامہ محبت کی کہانی کے ساتھ کئی ڈرامائی موڑ لئے ہوئے سامنے آئے گا، کچھ ایسی خبروں
سے اس ڈرامے کے حقائق کو تقویت ملتی ہے۔
یوں تو چند زرائع اس
ڈرامے کا نام دل نادان لے رہے تھے مگر جیو پر ایک ڈ رامہ دل ناداں پہلے ہی آن ائیر ہوگیا ہے جسس میں میکال
ذوالفقار اور امر خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، اس لئے
اس سے یہ تو واضح ہوجاتا ہے کہ
ڈرامہ کا نام کچھ اور ہوگا، جو زیر غور ہے۔
Comments
Post a Comment