اسامہ خان پاکستانی ٹی وی ڈرامہ و فلم اداکار معلومات زندگی
Biography of Pakistani Star Usama Khan
اسامہ خان کا شمار ابھرتے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے سال ۲۰۱۷ سے پہلے ڈرامے آدھی گواہی سے شروعات کیں، ان کا پہلا کردار اسامہ کے نام سے ہی شامل کیا گیا، آدھی گواہی سے سن میرے دل کا عمار اور اب قرض جان کے بہروز تک کا سفر انہیں کئی مشکلات کے بعد اس نہج پر لایا ہے کہ ان کا نام صف اول ادکاروں میں لیا جانے لگا ہے، ۲۲ نومبر ۱۹۹۱ میں ان کی پیدائش و پرورش پنجاب میں ہوئی جبکہ تمام تر ابتدائی تعلیم سینٹ پیٹرز ہائ اسکول ٹوبہ ٹیک سنگھ سے حاصل کی۔ ۲۰۱۱ میں ان کی عمر ۲۰ سال ہوئی تو وہ لاہور چلے گئے جہاں سے انہوں نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگر ی حاصل کی اور اے سی سی اے مکمل کرتے ہی انہوں نے یکے بعد دیگرے سلک بنک ، آڈٹ فرم اور ایک کارپوریٹ کمپنی میں کام کیا۔ اداکاری کا شوق کالج کے زمانے سے ہی ہوچکا تھا ، ان کی دلی خواہش تھی کہ وہ اداکاری میں اپنا نام حاصل کریں اور بطور پروفیشن بھی وہ اسی شعبے کو اپنائیں، مگر کئی ایسی رکاوٹیں تھیں جن کی وجہ سے وہ اپنے اس شوق کی تکمیل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کئی طرح کے مسائل سے دوچار ہوئے مگر ایک فنکار کو اس کے اندر کا فن کہاں چین سے بیٹھنے دیتا ہے یہی کچھ ان کے ساتھ ہوا ، انہوں نے کراچی کو اپنی منزل بناتے ہوئے آڈیشنز دینے شروع کئے، کئی بار ریجیکشن کا سامنا کیا کئی بار انتظار کی زحمت بھی اٹھانی پڑی بالآخر ان کا پہلا ڈرامہ ۲۰۱۷ میں آدھی گواہی تھا جس میں ان کا کردار اسامہ نامی نوجوان کا تھا مگر وہ کردار ایسا نمایاں نہ تھا کہ اسامہ کو شہرت ملتی، دوسرا ڈرامہ ان کو ان کی قسمت سے ڈائریکٹر انجلین ملک کی ایما پر ملا، جس کا نام مجھے جینے دو تھا ، یہ ایک سپورٹنگ رول تھا جس میں اسامہ خان کو داؤد کا کردار دیدیا گیا، اس کے بعد انہیں ٹیلی فلم گوری کی دکان میں دیکھا گیا ، ان ۳ ڈراموں کے بعد کچھ ڈرامہ میکرز کی وہ نظروں میں آگئے اور ان کا ۲۰۱۸ میں آیا ڈرامہ سانوری جس میں انہوں نے پہلی بار مرکزی کردار ادا کیا ، تبریز علی کے اس کردار کو لوگوں نے سراہا، اور یوں اسامہ خان کے ڈراموں میں ہر سال اضافہ ہوتا چلا گیا ، بساط دل، موہنی مینشن کی سنڈریلائیں، بے زبان، پاکیزہ پھوپھو، میں خواب بنتی ہوں، غلطی، تمنا ، اڑان، چھلاوہ، اور کئی متعدد ڈراموں کے بعد راز، غیر، سن میرے دل اور قرض جاں جیسے ڈراموں میں وہ جلوہ گر ہیں۔ اسامہ خان جو اب تک غیر شادی شدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی منگنی یا شادی کی افواہیں اکثر زیرگردش رہتی ہیں، پچھلے دنوں ہی انہوں نے اپنی منگنی کی افواہ جو کہ زینب شبیرکے حوالے سے اڑائی گئی کے بارے میں کہا کہ یہ خبر ندا کے ایک شو سے پھیلی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مزید انہوں نے کہا میں تو خود لڑکی ڈھونڈ رہا ہوں اور لوگوں نے میری منگنی بھی کرادی، ایک شو میں انہوں نے کہا کہ وہ ماہرہ خان اور مایا علی کو پسند کرتے ہیں، مایا علی جو ابھی شادی شدہ نہیں ہیں، میں ان سے اپنی محبت کا اظہار کروں گا اگر وہ مان جائیں تو شادی کا بھی سوچیں گے۔ اسامہ خان جو پہلے دو محبتیں کر بیٹھے ہیں فی الحال شادی کا ارداہ نہیں رکھتے۔ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی ان سے شادی کے سوال پوچھے ، اسامہ خان جو اداکاری کے شعبہ میں ہوتے ہوئے اب بھی جاب سے منسلک ہیں بتاتے ہیں کہ ان کا ان کے آبائی علاقے میں اسکول بھی ہے جس کے اکاؤنٹس کے معاملات وہ خود ہینڈل کرتے ہیں۔اسامہ خان جنہیں لوگ روڈ قسم کا انسان سمجھتے ہیں وہ بتاتے ہیں کہ درحقیقت وہ شرمیلے انسان ہیں جو کم گفتگو کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ انہیں اکھڑ قسم کا انسان بیٹھتے ہیں مگر جب وہ ملتے ہیں بات کرتے ہیں تو ان کے خیالا ت بدل جاتے ہیں۔
Comments
Post a Comment