ہم آپ کے ہیں کون کا کردار پوجا چوہدری بھابھی کا کردار اور اس کی اہمیت - Hum Aapke Hain Kon 2


  ہم آپ کے ہیں کون کی بھابھی کا کردار فلم کے لئے کتنی اہمیت کا حامل رہا، پریم اور نیشا  کو ملانے اور بچھڑنے کی وجہ بننے والا کردار!
۔

 سال ۱۹۹۴ میں آئی ایک سپر ہٹ فلم ہم آپ کے ہیں کون  نے آتے ہی دھمال مچا دیا یہ فلم نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں بڑے ذوق و شوق سے دیکھی گئی،  جبکہ یہ نہ تو ایکشن   سے بھرپور   مار دھاڑ  پکچر  والی تھی نہ ہی کوئی بے حد ٹیپیکل فلم، یہ   نہایت سادہ گھریلو  سی میوزیکل فلم تھی جبکہ اسے تفریحی  فلم کی فہرست میں بھی  ٹاپ آف دی لسٹ رکھا گیا ہے،  ، اسکی کہانی  بڑے کاروباری خاندان کے گرد گھومتی نظر آتی ہے، جس میں ہلکے پھلکے انداز میں  جذباتیت اور اختلافات کو بھی شامل کیا گیا، فلم کو اس انداز میں اسموتھلی رواں رکھا گیا کہ فلم  میں کہیں بھی بوریت محسوس نہیں ہوئی، مادھوری ڈکشٹ اور سلمان خان نے مرکزی کردار ادا  کئے جبکہ  ستاروں کے طویل جھرمٹ نے اس میں کام کیا جن میں  رینوکا شاہنے ، مونش بہل، سورج  برجاتیا، انوپم کھیر،  ریما لاگو، بندو، دلیپ جوشی و دیگر کئی اہم فنکار شامل کئے گئے، سلمان خان نے پریم اور مادھوری ڈکشٹ نے  نیشا کا کردار نبھایا مگر ایک اہم کردار ایسا بھی شامل کیا گیا جس نے پوری فلم کا رخ ہی پلٹ کر رکھ دیا اورہال میں موجود آرام سے لیٹ کر فلم دیکھنے والے سیٹوں پر  سیدھے ہوکر بیٹھ گئے،  اس فلم کا یہ  کردار پریم کی بھابھی  اور نیشا چوہدری کی بڑی بہن  پوجا چوہدری  کا تھا، پوجا چوہدری  کا یہ اہم کردار اداکارہ رینوکا شاہانے،نے ادا کیا،  جو راجیش  یعنی  موہن بہل کی  بیوی  دکھائی گئیں،  یہ کردار جہاں پریم اور نیشا کے ملانے کا سبب بنتا ہے وہیں ان کو جدا کرنے کا سبب بھی بن گیا، فلم کے ہدایت کار سورج برجیتا  ہیں جنہوں نے اس کردار کے لئے کسی اداکارہ کو  لینا بے حد آسان سمجھا تھا اتنا ہی مشکل ہوگیا، وہ جس کے در پے اس کردار کو لے کر گئے اس نے  محض اس بنا پر انکار کیا کہ وہ سلمان خان کی بھابھی بن کر اپنے اوپر  یہ چھاپ لگانا نہیں چاہتی ، لمبی تلاش کے بعد ٹی وی  شو  کی ایک اداکارہ  کے پاس پہنچے ، رینوکا اس وقت  شوٹنگ کررہی تھیں،  انہیں اپنے آفس بلوایا گیا  ان کے آتے ہی ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ سلمان خان کی بھابھی بنیں گی ،  رینوکا نے بغیر کسی پس و پیش حامی بھردی، ان کی سادہ طبعیت سب کو متاثر کرگئی،  ڈائریکٹر نے اس بات سے متاثر ہوکر فلم میں ان کے لئے خاص  بھابھی  کے بولوں سے  مزین گانا  شامل کروایا،  یہ گانا  ہر شادی مہندی مایوں کی تقریب کا لازمی جزو بن گیا،  رینوکا نے  ایک بات تو ثابت کردی کہ  شہرت کے لئے  شرافت اتارنا ضروری نہیں ، شہرت دولت عزت   نیک نامی  سے بھی حصے میں آسکتی ہے۔   

Comments

Popular posts from this blog

HISTORY OF TAJ MAHAL AGRA - INDIA- تاج محل ایک تاریخی مقبرہ مغل بادشاہ کی نشانی

پاکستابی ڈرامے اور اس میں بسنے والے کردار

فرار ڈرامہ اور باتش کا کردار ادا کرنے واکے حمزہ علی عباسی (اجمل احمد)