شعلے مووی 1975 امجد خان کا کردار گبر سنگھ سب پر بھاری ۔



  • فلم ہو یا ڈرامہ کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی موڑ پر لوگ   فراموش کردیتے ہیں مگر  فلموں  کے کردار کبھی فراموش  نہیں ہوتے،  اگر کردار جاندار ہو تو   ہمیشہ یاد رہنے والا بن جاتا ہے، اس کی مثال ہندوستان کی ۱۹۷۵ میں  آنے والی فلم شعلے ہے جسے لوگ بھلا نہیں پائے اور  نہ ہی اس فلم کے کرداروں کو لوگ بھول پائے ہیں۔  اس کا ایک کردار  گبر سنگھ  ایک امر کردار بن کر رہ گیا ہے، جس کی لاتعداد پیروڈی کی جا چکی ہیں اور اب تک کی جارہی ہیں، جبکہ گبر سنگھ کا بولا ہوا ہر ڈائیلاگ مداحوں کو ازبر  یاد ہے،  شعلے وہ فلم ہے جس کا ہر کردار  خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا  شہرت کی بلندی پر پہنچا اور  ہر ایک کی زبان پر ان کا ذکر رہا،   کاسٹ میں امیتابھ بچن، دھرمیندر ، ہیما مالنی، سنجیو کمار، امجد خان، جیا بچن ،  اسرانی،  اے کے ہنگل و دیگر اہم فنکار شامل تھے۔  گبر سنگھ کا کردار ادا کرنے والے مرحوم اداکار امجد خان تھے جنہوں نے اس کردار کو بڑی ہی خوبصورتی سے نبھایا اور اسے ہمیشہ کے لئے فلمی دنیا میں امر کردیا،  دنیا بھر  میں ہندوستان کا نام گبر سنگھ کی وجہ سے بھی لیا جاتا رہا،  جو اس کردار کی بہت بڑی کامیابی ہے، گبر سنگھ ایک  ظالم جابر  ڈاکو ہے جو رام گڑھ کے باسیوں کے لئے عذاب ہے، اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے  اس گاؤں کے ٹھاکر   دو  مختلف جرائم میں ملوث نوجوانوں جے اور ویرو سے مدد لیتے ہوئے اس کا صفایا کرتے ہیں،  اس جنگ میں  جے قربان ہوجاتا ہے اور گاؤں اس عذاب سے چھٹکارا حاصل کرتا ہے،  گبر سنگھ کا کردار ایک منفی کردار تھا جو اس فلم کا مین کردار  بھی تھا  جس کی وجہ سے فلم  کسی طور آگے  نہیں بڑھ سکتی تھی،  گبر سنگھ کا ہونا اس فلم کے وجود کو برقرار رکھے ہوئے تھا،  امجد خان نے اس فلم کے لئے  نہ تو سوچا تھا نہ ہی  اس کے لئے کوئی خاص ریہرسل کی تھی،  ہوا کچھ یوں کہ ان سے پہلے ڈینی کو یہ کردار دیا جارہا تھا مگر ڈینی ان دنوں ملک میں موجود نہ تھے  اور فلم کو دیر  سے شروع نہیں جا سکتا تھا  تاخیر اس فلم کے ہدایت کار  رمیش سپی کے لئے نقصان دہ تھی ایسے میں چند ایک  مزید   اداکاران کو دیکھا گیا  ایسا بھی وقت آیا جب سنجیو کمار نے اس رول کو کرنے کو کہا مگر  انہیں  رفیوز کردیا گیا اور اچانک کسی نے امجد خان کی صلاح دی  اور یوں امجد خان کا فوری سلیکشن کیا گیا، گو کہ فلم میکر انہیں لے کر کوئی خاص امید  نہیں رکھتے تھے مگر بعد میں  انہیں احساس ہوا کہ ان کا یہ فیصلہ کس قدر سودمند ثابت ہوا،  ہندوستان کی تاریخ کے سب سے شہرت یافتہ ولن کا  اعزاز  امجد خان کے حصے میں آیا اور یوں گبر سنگھ امر ہوگیا۔

Comments

Popular posts from this blog

HISTORY OF TAJ MAHAL AGRA - INDIA- تاج محل ایک تاریخی مقبرہ مغل بادشاہ کی نشانی

پاکستابی ڈرامے اور اس میں بسنے والے کردار

فرار ڈرامہ اور باتش کا کردار ادا کرنے واکے حمزہ علی عباسی (اجمل احمد)