Dhoop Kinarey ptv Classical Drama ] Marina Khan ] Rahat Kazmi دھوپ کنارے پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن

 

پرانے ڈراموں کا نشہ پرانے اخباروں کی طرح ہے،   معروف مصنفہ  حسینہ معین  کا تحریر کردہ  ڈرامہ  دھوپ کنارے پی ٹی وی ۱۹۸۷ میں پیش کیا گیا  یہ  ایک زبردست ڈرامہ تھا،  جسے عوام الناس میں  بےحد مقبولیت حاصل ہوئی ،  اسے ساحرہ کاظمی نے ڈائریکٹ کیا،  بیک گراؤنڈ  میوزک  ارشد محمود  نے دیا جبکہ  پس پردہ  ۳  غزلیں ا س میں رکھی گئیں جو مختلف  سینز  میں  شامل کی گئیں،  یہ تینوں غزلیں  نیرہ نور کی آواز میں ریکارڈ ہوئیں  اور جنہیں  ریڈیو  پاکستان سے بھی فرمائشی پروگراموں میں  دن رات چلایا گیا۔ بیسیکلی یہ ڈرامہ محبت پر مبنی ہے ساتھ ہی رشتوں کی اہمیت دوستی، احساس  اور معاشی طرز عمل کو  بڑے بھرپور انداز میں واضح کرنے کی کوشش کی گئی،  ڈاکٹر زویا  کو ڈاکٹر احمر سے باوجود زیادہ عمر محبت ہوجاتی ہے،   جو خود ڈاکٹر احمر کے لئے بھی قابل قبول نہیں ہوتی مگر وقت حالات اور ایک ساتھ جاب  پر ہونے سے ان کے دل میں بھی زویا کے لئے   یہ جذبہ  پیدا ہوجاتا ہے،  کہانی بے حد دلچسپ ہے ، مزید کردار اس  ڈرامہ کو  آگے لے جانے میں معاون نظر آتے ہیں۔کاسٹ میں جن اداکاروں نے جو کردار ادا کئے وہ قابل ذکر تھے  ساجد حسن ڈاکٹر  عرفان، بدر خلیل ڈاکٹر شینا، قاضی واجد بابا جانی، عذرا شیروانی  فضیلت بی  کہکشاں  اعوان انجی، عشرت ہاشمی بطور امی،  حمید وائن انجی کے  ڈیڈی،   کے علاوہ کچھ اداکار مہمان بھی شامل ہوئے جن میں ہما میر،  غزل صدیقی، ارشد محمود،  لطیف کپاڈیہ اور رضوان واسطی شامل تھے۔ راحت کاظمی  اس سے پہلے متعدد ڈراموں میں کام کرچکے تھے یہ ان کا ۱۹ واں ڈرامہ تھا جو پی ٹی وی  سے نشر کیا گیا۔  جبکہ مرینہ خان  کا یہ چوتھا ڈرامہ تھا۔  اس ڈرامہ کے ساتھ ان کا ایک اور ڈرامہ احساس بھی جاری تھا۔  جبکہ ساجد حسن جنہوں نے اس ڈرامہ میں  شوخ اداکاری کرکے خوب داد سمیٹی ، وہ اس کردار کے لئے نہایت موضوع رہے،  ان کی وجہ سے  ڈرامہ کافی  جانداررہا اور دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ  آجاتی۔  درحقیقت  دھوپ کنارے کا مرکزی خیال  ساحرہ کاظمی نے حسینہ معین کو  پیش کیا تھا جس کو مدنظر رکھ کر انہوں نے اسے تحریر کیا، دھوپ کنارے کی پسندیدگی کا عالم یہ رہا کہ اسے انڈیا میں  سیٹ انڈیا  چینل پر نشر کیا گیا، اور ۲۰۲۰ میں  اسے سعودی عرب  کے ایک  چینل پر  نشر کیا گیا،  بعد ازاں پی ٹی وی ہوم پر یہ ۳ مئی ۲۰۲۰ سے ۱۵ مئی  ۲۰۲۰ تک  دوبارہ آن ائیر کیا گیا،  ہندوستان  کے انٹرٹینمنٹ ٹیلی وژن  نے اسے کچھ تو لوگ کہیں گے  کے نام  سے اسکی     ۳۴۶ اقساط   بناکر پیش کیا گیا۔     اس شاہکار  ڈرامہ سیریز کو ۱۹۸۷ میں نگار اور ۲۰۲۲ میں اسے پی ٹی وی کی جانب سے  تمام شعبوں میں ایوارڈ دئیے گئے۔
x

Comments

Popular posts from this blog

HISTORY OF TAJ MAHAL AGRA - INDIA- تاج محل ایک تاریخی مقبرہ مغل بادشاہ کی نشانی

پاکستابی ڈرامے اور اس میں بسنے والے کردار

فرار ڈرامہ اور باتش کا کردار ادا کرنے واکے حمزہ علی عباسی (اجمل احمد)