Drama Fishar PTV Classical 1990 ڈرامہ فشار پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن
حالیہ دنوں پی ٹی وی کا ایک ڈرامہ فشار دیکھنے کا اتفاق ہوا، ڈرامہ واقعی بے حد شاندار تھا، ڈرامہ اپنی مثال آپ رہا۔ پی ٹی وی کی جانب سے اسے ۱۹۹۰ کی دہائی میں پیش کیا گیا جس کی ۲۴ قسطیں ہفتہ وار نشر کی جاتی رہیں، اسے ملک کے نامور شاعر و مصنف امجد اسلام امجد نے تحریر کیا جبکہ ہدایات ایوب خاور کی تھیں جو ایک معیاری ہدایت کار و پروڈیوسر کے نام سے جانے جاتے ہیں، کاسٹ میں قوی خان، ثمینہ پیرزادہ، محبوب عالم توقیر ناصر، وسیم عباس، عارفہ صدیقی، نعمان اعجاز، طاہرہ واسطی، سہیل احمد، عابد کاشمیری، و دیگر کئی شامل تھے، فشار ڈرامہ معاشرتی حالات و واقعات کو لے کر بنایا جانے والا ڈرامہ کہلایا، جہاں عام گھریلو معاملات و مسائل کی بڑی اچھے انداز میں عکاسی کی گئی، جہاں ایک باپ کی فکر سوچ کو پیش کیا گیا وہیں دو بھائیوں کے فرق کو بھی واضح کیا، جبکہ ایک بہن کی اپنے بھائیوں سے محبت کو بھی بڑی خوبی کے ساتھ دکھایا گیا، نعمان اعجاز پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کا بڑا نام ہیں، اپنے فنی سفر کا آغاز ۱۹۹۰ میں اسی ڈرامہ سے کیا، جس میں انہوں نے احمد جمال خان کا کردار ادا کیا، یوں یہ ان کا ڈیبیو ڈرامہ کہلایا۔ ۳۴ سال کے اس طویل عرصہ میں جہاں سب کچھ بدل گیا ہے یہ فنکار بھی کافی بدلے کچھ اس دنیا کو چھوڑ گئے، توقیر ناصر جنہوں نے اپنے فن کا سفر ایک پنجابی ڈرامہ سے ۱۹۷۸ کو کیا، اور پھر لاتعداد ڈراموں میں نظر آئے، ایک سینئر اداکار کے طور پر جانے گئے۔ اسی طرح وسیم عباس بھی جو پنجابی فلموں کے ایک لیجنڈ اداکار عنایت حسین بھٹی کے بیٹے ہیں انہوں نے اپنے فن کا سفر۱۹۸۱ فلموں سے کیا مگر پی ٹی وی سیریز سمندر میں وہ پہلی بار ۱۹۸۳ میں جلوہ گر ہوئے، فنکار گھرانے سے تھے زیادہ محنت نہ کرنی پڑی اور جلد ہی اپنی جگہ بنالی، ثمینہ پیرزادہ بھی ایک جانی مانی فنکار گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، ۱۹۸۳ پی ٹی وی ڈرامہ دریا سے شروعات کیں، اور تاحال اپنے فن سے عوام کو مستفیذ کرتی دکھائی دیتی ہیں،فشار ڈرامہ کی کاسٹ میں کئی فنکار شامل رہے جن کے بارے میں ایک نشست میں نہیں بتایا جاسکتا۔ مگر اس کی تمام کاسٹ کی تصاویر ضرور پیش خدمت ہیں۔
Comments
Post a Comment