فرار ڈرامہ اور باتش کا کردار ادا کرنے واکے حمزہ علی عباسی (اجمل احمد)
فرار ڈرامہ اور باتش کا کردار ادا کرنے واکے حمزہ علی عباسی
رواں ۲۰۲۴سال میں مختلف چینلز نے کئی شاہکار ڈرامے اپنے ناظرین کو پیش کئے جن میں کئی ڈرامے بلاک بسٹر رہے اور کوئی فلاپ بھی ہو۱، کئی ڈرامے نومبر دسمبر میں جو شروع کئے گئے ۲۰۲۵ تک آن ائیر رہیں گے، فرار ان ہی ڈراموں میں سے ایک ہے جو ۱۷ نومبر ۲۰۲۴ کو نشریات میں شامل کیا گیا، اس کی اب تک تیسری قسط آن ائیر کی گئی ہے اور یہ ڈرامہ ٹاپ ۱۰ میں اپنی جگہ تیزی سے بناتا نظر آتا ہے، گو کہ مختلف چینلز سے چلنے والے ڈراموں کے ساتھ مقابلہ نہایت ٹف ہے مگر گرین چینل نے ہمیشہ ایسے ڈرامے تخلیق کئے ہیں جو چیلنج کو قبول کرتے دکھائی دیتے ہیں، ڈرامہ فرار بھی اسی سلسلے کی کڑی ہےیہ ایکشن سے بھرپور ڈرامہ ہے جس میں محبت اور ایموشنل سینز بھی جا بجا دیکھنے کو مل رہے ہیں، تین مرکزی کرداروں باتش، فصی اور ببرک کے ساتھ یہ کئی اور کرداروں کی کہانی بھی ساتھ لے کر چل رہا ہے، جو دلچسپی کا باعث ہیں،باتش کا کردار ان نوجوانوں کو ریپریزینٹ کرتا دکھائی دیتا ہے جو ماضی کی ایک سیاسی لسانی تنظیم کے ہاتھوں یرغمال رہے،ایسی تنظیموں میں داخل ہونے کے راستے کئی ہیں مگر نکلنے کا ایک بھی نہیں، یہاں نہ محبت کی کوئی وقعت ہے نہ ہی رشتوں کی اہمیت یہاںصرف حکم چلتا ہے حکم عدولی کا سوچنا موت کو دعوت دینا ہے، باتش نے محبت کا جرم کیا شریفانہ زندگی کی خواہش کی اور ا س کی پاداش میں اسے موت کی طرف دھکیلا گیا، آخر کار باتش کو فرار کا راستہ اختیار کرنا پڑا، اسے محض کہانی سمجھنا سمجھنے والے کی بے سمجھی ہوگی۔ تیسری قسط پر کہانی نہایت اہم موڑ پر ہے اور ایک لمحے کے لئے بھی ہلنے نہیں دیتی، ڈرامہ رائٹرمصطفی آفریدی ہیں ہدایات سید وجاہت حسین نے دی ہیں، پروڈیوسرز ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز ہیں،خاص اداکاروں میں حمزہ علی عباسی بطور باتش، سوہا علی ابڑو بطور نازش، مامیا شجافر بطور سعدیہ ، احمد علی اکبر بطور فصی، ہارون شاہد باتش کا دوست ، دانیال ظفر بطور ببرک، حسن نعمان بطور حاجی صاحب، تنویر سید بطور نصیر، نور الحسن بطور ہمدانی صاحب، سلمان سعید بطور جمی کے کرداروں میں جلوہ گر ہیں ، مزید فنکاروں میں حسن نیازی، فارس شفیع، میرب علی، حنا بیات، حماد صدیقی، ملک رضا، اصل دین خان و دیگر کئی اہم فنکار شامل ہیں۔ڈرامہ فرار دیکھا جائے تو گرین چینل کے ایکشن سلسلے کی ایک کڑی ہے جو جنٹلمین کے بعد اور دنیا پور کے ساتھ پیش کی گئی۔
Comments
Post a Comment