Posts

Showing posts from November, 2024

پاکستابی ڈرامے اور اس میں بسنے والے کردار

Image
  دنیا پور کا مختصر کردار زبردست قصائی  گرین انٹرٹینمنٹ سے پیش کیا جانے والا ڈرامہ دنیا پور اس وقت پوری آب و تاب کے ساتھ ٹرینڈنگ   میں   چل رہا ہے، یہ ڈرامہ ایکشن رومانس، دشمنی، نفرت اور بدلے کی آگ پر مبنی بڑے بجٹ کا بڑی کاسٹ پر مشتمل ڈرامہ سیریل ہے جسے اس وقت سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈراموں کی     فہرست میں   شامل کیا گیا ہے،    اس میں ایک طویل کاسٹ   موجود ہے جو اپنے اپنے کرداروں کے لحاظ سے اداکاری کے جوہر   دکھاتے ہوئے شائقین کے دل موہ رہے ہیں۔ دنیا پور کی کہانی   سالہا سال پرانی نوابوں اور   آدم قبیلے   کے درمیان ہونے والی دشمنی کو لے کر بنائی گئی ہے،   دنیا پور میں جب نوابوں کی   حکومت تھی اور لوگ   ان کے ظلم و جبر سے اس قدر تنگ   ہوئے کہ غلام قبیلے آدم   کے ایک فرد نوروز آدم کی طرف سے نوابوں کے خلاف شورش   کا عندیہ دیا گیا اور یہ پورا قبیلہ نوابوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا   اور ایک خونریز جنگ کے بعد    سارا تو نہیں   البتہ کچھ علاقوں پر   آدم قبیلہ کا قبضہ ...

شعلے مووی 1975 امجد خان کا کردار گبر سنگھ سب پر بھاری ۔

Image
فلم ہو یا ڈرامہ کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی موڑ پر لوگ   فراموش کردیتے ہیں مگر   فلموں   کے کردار کبھی فراموش   نہیں ہوتے،   اگر کردار جاندار ہو تو    ہمیشہ یاد رہنے والا بن جاتا ہے، اس کی مثال ہندوستان کی ۱۹۷۵ میں   آنے والی فلم شعلے ہے جسے لوگ بھلا نہیں پائے اور   نہ ہی اس فلم کے کرداروں کو لوگ بھول پائے ہیں۔   اس کا ایک کردار   گبر سنگھ   ایک امر کردار بن کر رہ گیا ہے، جس کی لاتعداد پیروڈی کی جا چکی ہیں اور اب تک کی جارہی ہیں، جبکہ گبر سنگھ کا بولا ہوا ہر ڈائیلاگ مداحوں کو ازبر   یاد ہے،   شعلے وہ فلم ہے جس کا ہر کردار   خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا   شہرت کی بلندی پر پہنچا اور   ہر ایک کی زبان پر ان کا ذکر رہا،     کاسٹ میں امیتابھ بچن، دھرمیندر ، ہیما مالنی، سنجیو کمار، امجد خان، جیا بچن ،   اسرانی،   اے کے ہنگل و دیگر اہم فنکار شامل تھے۔   گبر سنگھ کا کردار ادا کرنے والے مرحوم اداکار امجد خان تھے جنہوں نے اس کردار کو بڑی ہی خوبصورتی سے نبھایا اور اسے ہمیشہ کے لئے فلمی دنیا میں...

اسامہ خان پاکستانی ٹی وی ڈرامہ و فلم اداکار معلومات زندگی

Image
Biography of Pakistani Star Usama Khan   اسامہ خان   کا شمار   ابھرتے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے سال ۲۰۱۷ سے پہلے ڈرامے آدھی   گواہی سے   شروعات کیں،   ان کا پہلا کردار اسامہ کے نام سے   ہی شامل کیا گیا، آدھی گواہی سے   سن میرے دل کا عمار   اور اب قرض جان کے بہروز   تک کا سفر   انہیں کئی مشکلات   کے بعد اس نہج پر لایا ہے کہ ان کا نام صف اول   ادکاروں میں لیا جانے لگا ہے، ۲۲ نومبر ۱۹۹۱   میں ان کی پیدائش   و پرورش پنجاب میں ہوئی جبکہ تمام تر ابتدائی تعلیم سینٹ پیٹرز ہائ اسکول   ٹوبہ ٹیک سنگھ   سے حاصل کی۔   ۲۰۱۱ میں ان کی عمر ۲۰ سال ہوئی تو   وہ لاہور   چلے گئے جہاں سے انہوں نے   چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ   کی ڈگر ی حاصل کی اور   اے سی سی اے مکمل کرتے ہی انہوں نے   یکے بعد دیگرے سلک بنک ، آڈٹ   فرم اور ایک کارپوریٹ کمپنی میں کام کیا۔   اداکاری کا شوق کالج کے زمانے سے ہی   ہوچکا تھا   ، ان کی دلی خواہش تھی کہ وہ اداکاری میں اپنا نام   حاصل کریں اور بطور...

سن میرے دل کی اسٹوری لائن کیا کہتی ہے، اسامہ خان کا کردار بطور عمار چھا گیا

Image
 پاکستانی ڈرامہ سن میرے دل    اسٹوری لائن   کیا کہتی ہے!چبھتا ہوا کردار عمار ؟ جیو ٹی وی سے نشر کیا جانے والا ڈرامہ  سن میرے دل  نے جہاں نئے ڈرامو ں میں اپنی  نمایاں پوزیشن لے لی ہے اور تمام تر دلچسپوں کے  ساتھ اسے دیکھا جارہا ہے  وہیں کچھ تنقیدی تبصرے کمنٹس بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں، کہانی میں طبقاتی روش کو برقرار رکھتے ہوئے  دو طبقوں کی کہانی کا اجاگر کیا گیا ہے جہاں  کم حیثیت فرد  کی مجبوری اونچی حیثیت  کی شخصیت کے سامنے  جھکتی دکھائی جاتی ہے، امیر کبیر شخص کا غریب خوبصورت لڑکی کو دل دے بیٹھنا، اور اس کے لئے اپنی  تمام تر بدنامی کے باوجود  قربانیاں دینا، دل میں جگہ بنانا اور پھر اس لڑکی کا کسی اور کا ہوجانا جیسے معاملات کو اس ڈرامہ میں دکھایا  جارہا ہے،  کہانی نئی نہیں مگرنئے اندزا میں اسے ڈھال کر پیش کرنا  کسی آرٹ سے کم نہیں، مال بیچنے والے کا یہی فن ہوتا ہے کہ وہ اپنے پرانے مال کو کس طرح نئی پیکنگ میں  پیک کرکے اس کی سیل بڑھاتا ہے، یہی کچھ ہماری انڈسٹری میں ہوتا چلا آیا ہے،  ...