سن میرے دل کی اسٹوری لائن کیا کہتی ہے، اسامہ خان کا کردار بطور عمار چھا گیا

 پاکستانی ڈرامہ سن میرے دل   اسٹوری لائن  کیا کہتی ہے!چبھتا ہوا کردار عمار ؟

جیو ٹی وی سے نشر کیا جانے والا ڈرامہ  سن میرے دل  نے جہاں نئے ڈرامو ں میں اپنی  نمایاں پوزیشن لے لی ہے اور تمام تر دلچسپوں کے  ساتھ اسے دیکھا جارہا ہے  وہیں کچھ تنقیدی تبصرے کمنٹس بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں، کہانی میں طبقاتی روش کو برقرار رکھتے ہوئے  دو طبقوں کی کہانی کا اجاگر کیا گیا ہے جہاں  کم حیثیت فرد  کی مجبوری اونچی حیثیت  کی شخصیت کے سامنے  جھکتی دکھائی جاتی ہے، امیر کبیر شخص کا غریب خوبصورت لڑکی کو دل دے بیٹھنا، اور اس کے لئے اپنی  تمام تر بدنامی کے باوجود  قربانیاں دینا، دل میں جگہ بنانا اور پھر اس لڑکی کا کسی اور کا ہوجانا جیسے معاملات کو اس ڈرامہ میں دکھایا  جارہا ہے،  کہانی نئی نہیں مگرنئے اندزا میں اسے ڈھال کر پیش کرنا  کسی آرٹ سے کم نہیں، مال بیچنے والے کا یہی فن ہوتا ہے کہ وہ اپنے پرانے مال کو کس طرح نئی پیکنگ میں  پیک کرکے اس کی سیل بڑھاتا ہے، یہی کچھ ہماری انڈسٹری میں ہوتا چلا آیا ہے،   نئی چمچماتی  پیکنگ کی  وجہ سے لوگ اسے بار بار دیکھتے ہیں اور اکتاہٹ محسوس نہیں کرتے، سن میرے دل کا بھی یہی قصہ ہے۔ یہ ڈرامہ ڈے ون سے ہی اپنی توجہ  کا مرکز رہا ، وہاج علی تو اپنی جگہ مرکزی کردار میں  ہیں ہی مگر اسامہ خان نے عمار کے کردار میں محبت کی ناکامی کی وجہ سے      سب سے زیادہ سامعین کی توجہ  اپنی جانب مبذول کرالی ہے، یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ وہ سیکنڈ ہیرو ہونے کے باوجود  مرکزی ہیرو  کی حیثیت اختیار کررہے ہیں، جبکہ دوسری طرف مایا علی  کے ساتھ حرا مانی کے حمشا  کے  کردار کو بھی  نمایاں حیثیت حاصل ہوتی جارہی ہے، خاص طور پر ان کے گیٹ اپ کو کافی پسند کیا جارہا ہے،  وہ بھی مرکزی کردار صدف  کے ساتھ نمایاں انداز میں جلوہ گر ہیں،  عمار جسے دھتکارے جانے کے بعد  صدف قبول کر چکی ہے اور اس سے شادی کا  وعدہ کرتی ہے ،  عمار جو بے حد دکھی دل کے ساتھ   زندگی جی رہا تھا،  دوبارہ سکون کا سانس لیتا ہے مگر  کیا  اس کی یہ خوشی  مستقلاً رہنے والی ہے ؟  یہ سوال بہرحال اپنی  جگہ قائم رہے گا۔

  اب تک کے حالات و واقعات کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے معاملات ابھی مزید کھینچے جا سکتے ہیں،  عمار اور بلال عبداللہ  دونوں  کے لئے صدف کے لئے فائنل  فیصلہ ناممکن ہوگا، ۱۴ ویں قسط تمام اقساط سے زیادہ دلچسپ رہی۔ جس نے ایک منٹ کے لئے بھی لوگوں کو اپنی جگہ سے ہلنے نہ دیا۔

  

Comments

Popular posts from this blog

HISTORY OF TAJ MAHAL AGRA - INDIA- تاج محل ایک تاریخی مقبرہ مغل بادشاہ کی نشانی

پاکستابی ڈرامے اور اس میں بسنے والے کردار

فرار ڈرامہ اور باتش کا کردار ادا کرنے واکے حمزہ علی عباسی (اجمل احمد)