دانش تیمور کے بارے میں جانئے
- دانش تیمور کے بارے میں جانئے۔
- دانش تیمور کسی بھی طور تعارف کے محتاج نہیں، اس وقت یہ اداکار و فنکار صف اول کے ہیروز میں شمار کئے جاتے ہیں، جبکہ پسندیدگی کے لحاظ سے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ممالک میں بھی ان کا فلم و ڈراموں میں اداکاری کے لحاظ سے خوب چرچا ہے،لوگ ان کے ڈرامے دیکھنا پسند کرتے ہیں، کیونکہ جو ڈرامہ سائن کرتے ہیں وہ کہانی کے اعتبار سے سلیکٹیو ہوتا ہے، ان کا ہر ڈرامہ جوں ہی آن ائر ہوتا ہے توجہ پاتا ہے، ان کے کئی ڈرامہ جو ملینز اور بلینز میں ویوز حاصل کرچکے ہیں اب بھی یو ٹیوب و دیگر سوشل میڈیاز پر چل رہے ہیں اور ان کے مداح انہیں دیکھ رہے ہیں۔دانش تیمور کسی نہ کسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ان رہتے ہیں، پچھلے دنوں ان کا ڈرامہ جانثار جو بلینز میں ویوز حاصل کرتے ہوئے مستقل ٹرینڈنگ میں رہتے ہوئے اختتام پذیر ہوا، جبکہ ا س سے پہلے کیسی تیری خودغرضی، دیوانگی نے بھی اپنی کہانی، رومانس، ایکشن کی وجہ سے ٹرینڈنگ میں جگہ پائی۔ دانش تیمور کی تاریخ پیدائش۱۶ فروری ۱۹۸۳ ہے ، انہوں نے کراچی میں ہی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور ۲۰۰۵میں ایک مسٹری سیریز سے اپنے فن کا آغاز کیا، جسے انڈس وژن پر نشر کیا گیا۔ ان کا پہلا ڈرامہ منچلے کہلایا، انہوں نے یوں تو متعدد ڈراموں میں کام کیا مگر ان کی وجہ شہرت ڈرامے اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے، کتنی گرہیں باقی ہیں، کیسی تیری خود غرضی ، دیوانگی جیسے ڈرامے رہے، جس میں ان کو ان کی شخصیت کے حساب سے کردار ملے جنہوں نے اس فنکار کو شہرت دلائی، ، دانش تیمور نے بطور ہوسٹ گیم شو اور ایسے چلے گا میں کافی ٹائم گذارا جس سے ان کی شہرت کو مزید جلا ملی۔ انہوں نے ۲۰۱۵ میں فلم جلیبی سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور پھر پے درپے ان کی ۵ فلمیں بڑے پردے کی زینت بنیں، جبکہ ۶ ٹیلی فلمیں بھی ان کے ریکارڈ میں شامل ہیں۔ جہاں کئی فنکاروں نے شوبز کی دنیا میں کامیابی کے لئے انتھک محنت کی، جدوجہد کی انہی میں دانش تیمور بھی سرفہرست ہیں جنہوں نے شروعات میں کئی مشکلات جھیلیں، آج کا یہ بڑا اداکار ایک کردار کے لئے اپنی پرانی موٹر سائیکل پر اسٹوڈیو کے چکر لگایا کرتا تھا، بعض اوقات سلیکشن ہونے کے بعد انہیں ڈراموں سے نکالا بھی گیا جو ان کے لئے کافی تکلیف دہ رہا، مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری، دانش تیمور کو عرصہ تک مرکزی کردار نہ مل سکا، بالآخر انہوں نے اپنی جگہ بناہی لی اور ہیرو شپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ دوران ایکٹنگ انہیں عائزہ خان سے محبت ہوئی اور انہوں نے کئی ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد ۲۰۱۴ میں شادی کی، جس سے ان کے دو بچے ہیں۔ ایک شو میں انہوں نے بتایا کہ بے شک ان کی شادی عائزہ سے محبت کی ہوئی ہے مگر ان کا کرش بھارتی اداکارہ ریکھا تھیں، جن پر وہ دل و جان سے فدا تھے، اب جبکہ ۲۰۲۴ کا سال ہے ایسے میں دانش تیمور کے فن کا سفر عروج پر ہے اور اپ کمنگ ڈراموں میں کئی ڈرامہ منظر عام پر ہیں۔ جن میں شیر ڈرامہ قابل ذکر ہے۔ دانش تیمور کے فینز فالوورز کی تعداد جس میں روز مرہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، آج کے لحاظ سے ۳ ملین کے ہندسوں پر مشتمل ہے۔ جو ایک بڑی ایچیومنٹ ہے۔
Comments
Post a Comment