Posts

سلطان راہی کی فلم طوفان کو دوبارہ بنایا جانا چاہئے، عوامی حلقے

Image
  میں بنائی گئی فلم طوفان کو   نئے انداز میں دوبارہ بنانا چاہئے، 1976 حسن عسکری پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں جنہوں نے پنجابی اور کئی اردو فلمیں بناکر   فن کی خدمات انجام دیں،   ان ہی کی ڈائریکشن میں بننے والی ایک لازوال   فلم طوفان کا بڑا چرچا رہا، یہ فلم جس نے گولڈن جوبلی مکمل کرنے کے بعد بھی مختلف شہروں میں   وقتا فوقتا    اپنا جلوہ دکھایا ایک   پسند کی جانے والی فلم بن گئی،   سلطان راہی نے اس میں بطو رطوفان    ایک   علامتی جاندار کردار ادا کیا جبکہ ان کا کردار    شیرا فوجی کے نام سے تھا، جو فوج کا ایک ریٹائرڈ فوجی   تھا ،   شیرا جنگ میں زخمی ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ لنگڑ ا کر چلتا ہے،   مگر اپنی ہمت جوانمردی سے وہ دشمنوں کا مقابلہ کرتا ہے جو   معاشرے کا ناسور کہلاتے ہیں۔ سلطان راہی کے چاہنے والوں نے س منفرد انداز کو    بے حد سراہا، سلطان راہی جن کا نام پنجابی فلموں کے لئے لازم و ملزوم بن چکا تھا ، اور ان کی ہر فلم صرف ان کے نام پر ہی چل جایا کرتی تھی،    یہ ف...

ہم آپ کے ہیں کون کا کردار پوجا چوہدری بھابھی کا کردار اور اس کی اہمیت - Hum Aapke Hain Kon 2

Image
  ہم آپ کے ہیں کون کی بھابھی کا کردار فلم کے لئے کتنی اہمیت کا حامل رہا، پریم اور نیشا  کو ملانے اور بچھڑنے کی وجہ بننے والا کردار! ۔   سال ۱۹۹۴ میں آئی ایک سپر ہٹ فلم ہم آپ کے ہیں کون   نے آتے ہی دھمال مچا دیا یہ فلم نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں بڑے ذوق و شوق سے دیکھی گئی،   جبکہ یہ نہ تو ایکشن    سے بھرپور     مار دھاڑ   پکچر   والی تھی نہ ہی کوئی بے حد ٹیپیکل فلم، یہ    نہایت سادہ گھریلو   سی میوزیکل فلم تھی جبکہ اسے تفریحی   فلم کی فہرست میں بھی   ٹاپ آف دی لسٹ رکھا گیا ہے،   ، اسکی کہانی   بڑے کاروباری خاندان کے گرد گھومتی نظر آتی ہے، جس میں ہلکے پھلکے انداز میں   جذباتیت اور اختلافات کو بھی شامل کیا گیا، فلم کو اس انداز میں اسموتھلی رواں رکھا گیا کہ فلم   میں کہیں بھی بوریت محسوس نہیں ہوئی، مادھوری ڈکشٹ اور سلمان خان نے مرکزی کردار ادا   کئے جبکہ   ستاروں کے طویل جھرمٹ نے اس میں کام کیا جن میں   رینوکا شاہنے ، مونش بہل، سورج   برجاتیا، انوپم کھ...

عشق زہے نصیب ۲۰۱۹ کا ایک منفرد نوعیت کا ڈرامہ، زاہد احمد کا عمدہ کردار

Image
ہم ٹی وی پر ۲۰۱۹ میں نشر کیا گیا ڈرامہ عشق زہے نصیب  اپنی نوعیت کا ایک منفرد ڈرامہ تھا، جسے دیکھنے والوں نے بے حد سراہا،  یہ ڈرامہ  منفرد کہانی کی وجہ سے اپنی توجہ مبذول کرانے میں کامیاب ہوا،  جس میں محبت، ، سازش،  پراسرار یت  ایک مرد کا  شام ڈھلے عورت کا روپ دھارن کرلینا  جیسے نفسیاتی عوامل کو کارفرمارکھا گیا،  سمیر کے کردار نے دیکھنے والوں کو اس وقت چونکا دیا جب وہ ایک بارعب مرد سے عورت کے روپ میں جلوہ گر ہوتے دکھایا گیا،  سمیر جو دن کو سمیر اور رات کو سمیرہ بن کر  اپنی مری ہوئی ملازمہ یا میڈ  شاکرہ کے ساتھ رات گذارتا ہے،  اس اچھوتی اسٹوری نے اس ڈرامہ کو دیکھنے پر مجبور کردیا،   سمیر کا کردار ادا کرنے والے  بہترین فنکار زاہد احمد تھے  جنہوں نے بیک وقت سمیر اور سمیرہ کا  روپ اختیار کرکے اپنے مداحوں میں اضافہ کیا،  زاہد احمد نے اس کردار کو  چیلنج سمجھ کر قبول کیا تھا ،  اس کے لئے انہوں نے  اس  نفسیاتی بیماری  پر ریسرچ کی کہ  جس میں دہری شخصیت کے حامل افراد  ک...

کل ہو نہ ہو دوبارہ ریلیز کتنا کما پائی، حیرت انگیز خبر

Image
کل ہو نہ ہو کی دوبارہ ریلیز کے بعد کی کمائی حیرت انگیز رہی بالی وُڈ کے لیجنڈ اداکار شاہ رخ خان، پریتی زنٹا اور سیف علی خان کی مشہور زمانہ فلم ’کل ہو نہ ہو‘ آج کی نسل میں بھی مقبول ہے۔ فلم اور شو بز پر رپورٹ کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق کل ہو نہ ہو  گزشتہ ما نومبر ۱۵ تاریخ کو ہندوستانی سینما گھروں میں  ایک بار پھر نمائش کے لئے  پیش کی گئی،  حیرت انگیز امر یہ ہے کہ  کئی اور مزید فلموں کی موجودگی میں  فلم شائقین نے کل ہو نہ  میں زیادہ دلچسپی دکھائی اور  فلم نے ایک بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا،  یاد رہے کہ کل ہو نہ ہو فلم  ۲۰۰۳ کے سال کی بلاک بسٹر فلم ہے،  جو  یہ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوئی،  اپنی ریلیز کے ۱۴ دن کے بعد تک کے ریکارڈ کے مطابق  اس فلم نے  ۲۰ لاکھ کا  بزنس کیا جبکہ یہ پچھلے  دن کے پچیس لاکھ کی کمائی سے  بیس فیصد کم ہے،  تاہم فلم بینوں کے پاس بھول بھلیاں ۳، ویر زارا، کرن ارجن اور سنگھم اگین  جیسے آپشنز  بھی موجود تھے، لیکن ان سب میں کل ہو نہ ہو...

فرار ڈرامہ اور باتش کا کردار ادا کرنے واکے حمزہ علی عباسی (اجمل احمد)

Image
فرار ڈرامہ اور باتش کا کردار ادا کرنے واکے حمزہ علی عباسی   رواں ۲۰۲۴سال میں   مختلف چینلز   نے کئی شاہکار ڈرامے اپنے ناظرین کو   پیش کئے جن میں کئی ڈرامے بلاک بسٹر   رہے اور کوئی فلاپ بھی ہو۱،    کئی ڈرامے    نومبر دسمبر میں جو   شروع کئے گئے ۲۰۲۵ تک   آن ائیر رہیں گے، فرار ان ہی ڈراموں میں سے ایک ہے جو ۱۷ نومبر ۲۰۲۴ کو   نشریات میں شامل کیا گیا،       اس کی اب تک   تیسری قسط آن ائیر کی گئی ہے اور یہ ڈرامہ ٹاپ ۱۰ میں   اپنی جگہ تیزی سے بناتا نظر آتا ہے،   گو کہ مختلف چینلز سے چلنے والے ڈراموں   کے ساتھ مقابلہ نہایت ٹف ہے   مگر گرین چینل نے ہمیشہ ایسے ڈرامے تخلیق کئے ہیں جو چیلنج کو قبول کرتے دکھائی دیتے ہیں،   ڈرامہ فرار بھی اسی سلسلے کی کڑی ہےیہ ایکشن سے بھرپور ڈرامہ ہے جس میں محبت   اور ایموشنل   سینز بھی   جا بجا دیکھنے کو مل رہے ہیں، تین مرکزی   کرداروں   باتش، فصی اور ببرک   کے ساتھ یہ کئی اور کرداروں کی کہانی بھی ساتھ لے کر چل رہا ہے،   ...

پشپا ٹو کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان ہوتے ہی سینماؤں پر کھڑکی توڑ رش

Image
  پشپا ٹو کی ریلیز ڈیٹ 5دسمبر 2024  کا اعلان، بکنگ پر کھڑکی توڑ رش ۲۰۲۱ میں ریلیز ہونے والی ہندی فلم پشپا نے شاندار کامیابی سمیٹی،   اور اس کے ہیرو اللو   ارجن کو شہرت کی بلندیوں پر لاکھڑا کیا،   ان کا اسٹائل   ایکشن ڈائیلاگز خاصے مقبول ہوئے،   جبکہ فلم کے     پولیس مین کا کردار ادا کرنے والے فیصل فاصل   کو   بھی   بے حد پسند   کیا گیا، رشمیکا مندانہ فلم کی ڈیمانڈنگ   ہیروئن کے طور پر ابھریں،   مزید برآں فلم کا اختتام ظاہر کرتا ہے کہ اس کا دوسرا حصہ   بنے گا، مگر   عوام کی بے چینی   دیکھتے ہوئے    فلم میکر کے لئے دوسرا حصہ   بنانے میں تاخیر کا کوئی جواز   نہیں رہ گیا، پارٹ ٹو کو پشپا دی رول کا نام دیا گیا ہے، اور اس فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس نے آتے ہی ہر طرف دھوم مچا دی ہے،   صرف اس   کے ٹریلر پر   ۹۹ لاکھ ویوز کا آنکڑا دیکھنے کو ملا ہے تو فلم کا کیا حال ہوگا،   فلم ون مین شو   اللو ارجن   پر بیسڈ ہے اور ہر طرف ان ہی کا جلوہ ہے،   فلم م...

پی ٹی وی کا شاہکار ڈرامہ الف نون ۱۹۸۲ ڈراموں کا بادشاہ کہلایا

Image
پی ٹی وی کا ایک شاہکار یادگار ڈرامہ الف نون کامیڈی ڈراموں کا بادشاہ ڈرامہ تھا    ۱۹۶۵ میں آیا ایک مزاحیہ ڈرامہ الف نون  مزاح کی دنیا کا بادشاہ ڈرامہ کہلایا، یہ ڈرامہ اس قدر دلچسپ اور مزیدار تھا کہ  لوگ اسے بڑے شوق و ذوق سے دیکھا کرتے اور  چند منٹ کے لئے بھی  بلیک اینڈ وائٹ  ٹی وی کا پیچھا نہ چھوڑتے،  اس ڈرامہ کے ہر دلعزیز ہونے کی ایک  وجہ  تو اس  میں طنزو مزاح سے  بھرپور جملوں کی بھرمار تھی،  دوسرے اس کے فنکار تھے جو اس ڈرامہ کی جان تھے، یہ ڈرامہ  درحقیقت سلسلہ وار کھیل تھا  جس کی ہر ایپی سوڈ کی کہانی الگ الگ کہانیوں پر بیسڈ تھی، اور اس  میں کئی نامور فنکار مختلف ایپی سوڈز میں نظر آتے جبکہ اس کے مستقل  بنیادوں پر  آنے والے فنکاروں میں   کمال احمد رضوی اور  رفیع خاور تھے،  جنہوں نے بالترتیب الف نون یعنی الن ننھا کے یہ دو کردار  ادا کئے۔   الف نون کے تمام تر ایپی سوڈز کا تمام تر اسکرپٹ، ڈائیلاگز تحریر خود کمال احمد رضوی کی تھی،   جبکہ ان دو کرداروں کے تخ...