پشپا ٹو کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان ہوتے ہی سینماؤں پر کھڑکی توڑ رش

 


پشپا ٹو کی ریلیز ڈیٹ 5دسمبر 2024  کا اعلان، بکنگ پر کھڑکی توڑ رش

۲۰۲۱ میں ریلیز ہونے والی ہندی فلم پشپا نے شاندار کامیابی سمیٹی،  اور اس کے ہیرو اللو  ارجن کو شہرت کی بلندیوں پر لاکھڑا کیا،  ان کا اسٹائل  ایکشن ڈائیلاگز خاصے مقبول ہوئے،  جبکہ فلم کے   پولیس مین کا کردار ادا کرنے والے فیصل فاصل  کو  بھی  بے حد پسند  کیا گیا، رشمیکا مندانہ فلم کی ڈیمانڈنگ  ہیروئن کے طور پر ابھریں،  مزید برآں فلم کا اختتام ظاہر کرتا ہے کہ اس کا دوسرا حصہ  بنے گا، مگر  عوام کی بے چینی  دیکھتے ہوئے   فلم میکر کے لئے دوسرا حصہ  بنانے میں تاخیر کا کوئی جواز  نہیں رہ گیا، پارٹ ٹو کو پشپا دی رول کا نام دیا گیا ہے، اور اس فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس نے آتے ہی ہر طرف دھوم مچا دی ہے،  صرف اس  کے ٹریلر پر  ۹۹ لاکھ ویوز کا آنکڑا دیکھنے کو ملا ہے تو فلم کا کیا حال ہوگا،  فلم ون مین شو  اللو ارجن  پر بیسڈ ہے اور ہر طرف ان ہی کا جلوہ ہے،  فلم میں موجود ایکشن، رومانس،  بھرم بازی پر مزید کام  کرکے اسے بہتر کیا گیا ہے،  یہ فلم اپنی پہلے پارٹ کا تسلسل ہے، جسے صندل کے درختوں  والے جنگلات سے شروع کیا گیا ہے اور اس میں پہلی فلم کے کردار نمایاں دیکھے جاسکیں گے۔  فلم کی ریلیز ڈیٹ ۵ دسمبر ہے ، اور کھڑکی توڑ ایڈوانس بکنگ کا سماں دیکھا جارہا ہے،  جو لوگ بکنگ کراچکے ہیں  وہ فتحیاب  جنگجوؤں کی طرح گھوم رہے ہیں جبکہ جو لوگ اب تک بکنگ نہیں کرا پائے ہیں، مسلسل تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں۔ سو کمار کی ڈائریکشن میں بننے والی  یہ فلم باکس آفس پراپنے آغاز کے لئے تیار ہے۔  یوں سمجھ لیں کہ ۲ بجے دن  اس نے بکنگ شروع کی اور شام ۵ بجے تک  اس کے ۱۵ ہزار ٹکٹ فروخت ہوچکے تھے،  یعنی ۳۵ سے ۴۰ ہزار ٹکٹ ایک دن میں بکنے کی توقع ہے۔ اگر تو ۵ لاکھ کا ہدف  کراس ہوجاتا ہے تو یہ باہو بلی ، جوان اور پٹھان کا ریکارڈ توڑ پائے گی،حالات کو دیکھتے ہوئے  یہ مشکل نہیں لگ رہا،  مطابق ماہرین  پشپا ۲  پہلے دن ۵۰ کروڑ کا  ہندسہ کراس کرلے گی،  فلم کے خاص اداکاروں  میں رشمیکا مندانہ اور فیصل فاصل  شامل ہیں۔

 



Comments

Popular posts from this blog

HISTORY OF TAJ MAHAL AGRA - INDIA- تاج محل ایک تاریخی مقبرہ مغل بادشاہ کی نشانی

پاکستابی ڈرامے اور اس میں بسنے والے کردار

فرار ڈرامہ اور باتش کا کردار ادا کرنے واکے حمزہ علی عباسی (اجمل احمد)