عشق زہے نصیب ۲۰۱۹ کا ایک منفرد نوعیت کا ڈرامہ، زاہد احمد کا عمدہ کردار



  • ہم ٹی وی پر ۲۰۱۹ میں نشر کیا گیا ڈرامہ عشق زہے نصیب  اپنی نوعیت کا ایک منفرد ڈرامہ تھا، جسے دیکھنے والوں نے بے حد سراہا،  یہ ڈرامہ  منفرد کہانی کی وجہ سے اپنی توجہ مبذول کرانے میں کامیاب ہوا،  جس میں محبت، ، سازش،  پراسرار یت  ایک مرد کا  شام ڈھلے عورت کا روپ دھارن کرلینا  جیسے نفسیاتی عوامل کو کارفرمارکھا گیا،  سمیر کے کردار نے دیکھنے والوں کو اس وقت چونکا دیا جب وہ ایک بارعب مرد سے عورت کے روپ میں جلوہ گر ہوتے دکھایا گیا،  سمیر جو دن کو سمیر اور رات کو سمیرہ بن کر  اپنی مری ہوئی ملازمہ یا میڈ  شاکرہ کے ساتھ رات گذارتا ہے،  اس اچھوتی اسٹوری نے اس ڈرامہ کو دیکھنے پر مجبور کردیا،   سمیر کا کردار ادا کرنے والے  بہترین فنکار زاہد احمد تھے  جنہوں نے بیک وقت سمیر اور سمیرہ کا  روپ اختیار کرکے اپنے مداحوں میں اضافہ کیا،  زاہد احمد نے اس کردار کو  چیلنج سمجھ کر قبول کیا تھا ،  اس کے لئے انہوں نے  اس  نفسیاتی بیماری  پر ریسرچ کی کہ  جس میں دہری شخصیت کے حامل افراد  کیوں اور کیسے اس  نہج پر پہنچتے ہیں،  اس نفسیاتی معاملہ میں کسی مرد کا  اچانک عورت بننے  کا  عمل کارفرما ہوتا ہے خواہ وہ چند گھنٹوں پر محیط ہو یا چند منٹ پر۔  سمیر یہ روپ اختیار کرکے پوری رات اپنے کمرے میں بند رہ کر اپنی خیالی  میڈ  شاکرہ کا تصور کرتے ہوئے اس کے ساتھ لمحات گذارتا ہے،  اور اپنی اس خواہش کی تکمیل پاتا ہے۔  زاہد احمد نے اس کردار کو کامیاب کرانے میں  فن کے تمام حربے استعمال کئے،  اور  مزید برآں اس بیماری کو بہتر طریقے سے اجاگر کیا،  چہرے کے خدوخال، انداز، لہجہ چال ڈھال  نزاکت سے انہوں نے سمیرہ کا کردار نبھایا جبکہ دوسرے ہی لمحے سمیر کے مردانہ روپ میں آکر یکسر  اپنے کو بدل  کر اپنے فنکار ہونے کا ثبوت دیتے رہے۔    مرد کے کمزور مسائل کو یا تو ماں جانتی ہے یا بیوی، ایک وقت وہ آتا ہے جب  سمیر  گوہرکو بیوی بناکر گھر لے آتا جہاں گوہر  ان غیرمعمولی حرکات  وسکنات کا شکار ہوتی ہے، یمنی زیدی نے  مری ہوئی میڈ شاکرہ کا کردار ادا کیا جبکہ  سونیا حسین گوہر کے کردار میں نظر آئیں۔     ۲۱ جون ۲۰۱۹ سے ۱۷ جنوری ۲۰۲۰ تک  یہ دیکھا گیا،  یہ ڈرامہ مزید شہرت کا حامل ہو سکتا تھا مگر اسی دورن  ۲۰۱۹ میں اے آر وائی سے میرے پاس تم ہو  کو بھی آن ائیر کیا گیا ، یہ ڈرامہ  جو گھریلو میاں بیوی کی آپسی رنجشوں پر بیسڈ ڈرامہ تھا عام موضوع کی وجہ سے  اور معروف اداکاروں کی وجہ سے  عروج پر پہنچ گیا جس وجہ سے عشق زہے نصیب کی شہر ت کو ہلکا سا دھچکا  ضرور لگا،    اور یوں یہ کامیابی کی دوڑ میں جہاں اول نمبر پر تھا  دوسرے پر پہنچ گیا،    خاص اداکاروں میں سمیع خان، سونیا حسین،  زاہد احمد، زرمیش خان، یمنیٰ زیدی،جنناح حسین،  عصمت زیدی، عائیزیکہ  دانیل، خالد ملک، اکبر سبحانی و دیگر شامل تھے۔ ڈارمہ  تحریر کیا ہاشم ندیم نے ڈائریکٹر  فاروق رند تھے  مومنہ درید  اور مومل شنید کی پروڈکشن میں اسے بنایا گیا۔  عشق زہے نصیب یادگار ڈراموں کی صف میں آج بھی سوشل میڈیا  پر موجود ہے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

HISTORY OF TAJ MAHAL AGRA - INDIA- تاج محل ایک تاریخی مقبرہ مغل بادشاہ کی نشانی

پاکستابی ڈرامے اور اس میں بسنے والے کردار

فرار ڈرامہ اور باتش کا کردار ادا کرنے واکے حمزہ علی عباسی (اجمل احمد)