کل ہو نہ ہو دوبارہ ریلیز کتنا کما پائی، حیرت انگیز خبر


کل ہو نہ ہو کی دوبارہ ریلیز کے بعد کی کمائی حیرت انگیز رہی
  • بالی وُڈ کے لیجنڈ اداکار شاہ رخ خان، پریتی زنٹا اور سیف علی خان کی مشہور زمانہ فلم ’کل ہو نہ ہو‘ آج کی نسل میں بھی مقبول ہے۔ فلم اور شو بز پر رپورٹ کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق کل ہو نہ ہو  گزشتہ ما نومبر ۱۵ تاریخ کو ہندوستانی سینما گھروں میں  ایک بار پھر نمائش کے لئے  پیش کی گئی،  حیرت انگیز امر یہ ہے کہ  کئی اور مزید فلموں کی موجودگی میں  فلم شائقین نے کل ہو نہ  میں زیادہ دلچسپی دکھائی اور  فلم نے ایک بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا،  یاد رہے کہ کل ہو نہ ہو فلم  ۲۰۰۳ کے سال کی بلاک بسٹر فلم ہے،  جو  یہ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوئی،  اپنی ریلیز کے ۱۴ دن کے بعد تک کے ریکارڈ کے مطابق  اس فلم نے  ۲۰ لاکھ کا  بزنس کیا جبکہ یہ پچھلے  دن کے پچیس لاکھ کی کمائی سے  بیس فیصد کم ہے،  تاہم فلم بینوں کے پاس بھول بھلیاں ۳، ویر زارا، کرن ارجن اور سنگھم اگین  جیسے آپشنز  بھی موجود تھے، لیکن ان سب میں کل ہو نہ ہو  نے بازی مارلی اور اسے شائقین نے زیادہ دیکھا اور پسند کیا،  اس فلم نے  میں  افتتاحی دنوں  کے مقابلے  66فیصد زیادہ کمائی کی۔ جریدہ رپورٹ کے مطابق  اس کی پہلے دن کی کمائی  کل ملا کر 12لاکھ بنتی ہے۔ ریلیز کے پہلے ہفتے دو کروڑ اور دو لاکھ انڈین کرنسی کا کاروبار کیا، جبکہ دوسرے ہی ہفتے  دو کروڑ تیرہ لاکھ  کا آنکڑہ کراس کیا،  فلم کی 2003 میں ریلیز کے بعد کی کل کمائی 38کروڑ60لاکھ انڈین روپے  تھے جبکہ اکیس سال بعد  دوبارہ ریلیزپر اس فلم نے دو ہفتوں میں 4کروڑ15لاکھ کما ئے ہیں،  قریباً سب لوگ ہی جانتے ہیں کہ رتیک روشن کی  فلم کوئی مل گیا 2003کی دوسری سب سے بڑی  کمائی کرنے والی فلم  تھی جس نے 47کروڑ25لاکھ روپے کمائے تھے۔  دوسری جانب کل ہو نہ ہو اب سال 2003کی  دوسری فلم بن گئی ہے جس نے باکس آفس پر چالیس کروڑ  کا ہدف پورا کرلیا ہے،  یہ بھی یاد رہے کہ 2003میں  ٹاپ ٹین  کی فلموں میں سے کوئی بھی فلم 30کروڑ کا ہندسہ عبور نہیں کرسکی تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

HISTORY OF TAJ MAHAL AGRA - INDIA- تاج محل ایک تاریخی مقبرہ مغل بادشاہ کی نشانی

پاکستابی ڈرامے اور اس میں بسنے والے کردار

فرار ڈرامہ اور باتش کا کردار ادا کرنے واکے حمزہ علی عباسی (اجمل احمد)