2018 میں آئے پاکستانی ڈرامے جو اب بھی مقبول ہیں
۲۰۱۸
کے مشہور ڈرامے
۲۰۱۸ وہ سال ہے جب پاکستان کے ڈراموں کو
غیر ممالک میں بھی دیکھے جانے کا تیزی سے رجحان
پایا گیا، اس سے پہلے بھی چند ڈراموں کی بازگشت سنائی دی تھی مگر
اس سال پاکستانی ڈراموں نے
پسندیدگی کے لحاظ سے اپنا ایک الگ مقام بنا لیا تھا، پاکستانی
ڈرامے اس وجہ سے بھی پسند کئے گئے
کہ اس میں کسی قسم کا بے جا گلیمر دکھانے
کی بجائے کہانی اداکاری پر زیادہ فوکسڈ رکھا گیا، اور ملک کی معاشی سماجی اچھائیوں برائیوں حساس موضوعات پر زیادہ بات کی گئی،
جیو ٹی وی سے نشر کیا گیا ڈرامہ بابا جانی ۲۰۱۸ کا وہ
شاندار ڈرامہ رہا جس کی کہانی
سوتیلے باپ اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے۔ ، اسفند، سعدیہ نمرہ اور
اسفند کی تین بہنوں کے رشتوں کو لے
کر مزید کرداروں کے ساتھ یہ ڈرامہ کئی
کہانیوں کو جنم دیتے ہوئے آگے بڑھتا ہے۔ بابا جانی سیریل معاشرے میں ہونے والی حقیقتوں کوبیان کرتا ہوا دلچسپ
ڈرامہ تھا جس میں فیصل قریشی نے ٹائٹل رول نبھایا ، مزید برآں انسانی رشتوں کی اہمیت جذبات و
احساسات کا سبق پڑھاتا ہوا یہ ڈرامہ ایک پسندیدہ
سیریل کے طور پر سامنے آئی، جسے آج
بھی شائقین ڈرامہ دیکھ رہے ہیں۔ اس ڈرامہ کی رائٹر فائزہ افتخار ، ہدایات علی فیضان، پروڈکشن
فیصل قریشی کی تھی، ۲۷ اقساط پر مشتمل اس
ڈرامہ کی کاسٹ میں فیصل قریشی، سویرا ندیم، مدیحہ امام،
صبا حمید، فریال محمود، جنان حسین، ٹیپو
شریف، عامر قریشی، ماریہ خان، افشاں قریشی و دیگر کئی فنکار شامل تھے۔ فیصل قریشی نے
بطور پروڈکشن اس ڈرامے سے ڈیبیو کیا، مزید برآں ان کا بطور بابا جانی
کا کردار بڑی حد تک متاثر کن رہا۔
خانی ڈرامہ جیو ٹی وی کی جانب سے
نومبر ۲۰۱۷ میں آن ائیر ہوا اور ۲ جولائی ۲۰۱۸ کو اختتام پذیر ہوا، یہ ڈرامہ جہاں محبت جیسے
موضوع کو لے کر سامنے آیا وہیں نفرت جیسے
عوامل بھی کارفرما رہے، کہانی خانی نامی ایک
ڈرپوک سی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کے بھائی کو قتل کردیا جاتا ہے ، خانی
اپنے بھائی کے لئے کس طرح مضبوط ارادوں کے
ساتھ انصاف حاصل کرتی ہے یہی کچھ خانی میں
دکھایا گیا ، کہانی بہت خوبصورت انداز میں کئی مسائل کو
جوڑ کر پیش کی گئی جس نے دیکھنے والوں کے دل مٹھی میں لے لئے،
یہ ڈرامہ سپر ہٹ ثابت ہوا اور کئی تعریفی
شوز اس سے متعلق اپنی رائے دیتے
نظر آئے جبکہ اخبارات میں اس ڈرامہ کا تذکرہ جابجا ملتا ہے۔ بعد
ازاں اسے نیٹ فلیکس پر دکھایا گیا، رائٹر اسما نبیل، ہدایات انجم شہزاد، تھے جبکہ سیونتھ اسکائی کے بینر تلے اسے
بنایا گیا، او ایس ٹی نہایت خوبصورت تھا
جسے راحت فتح علی خان نے ساحر علی بگا کی
کمپوزنگ میں گاکر شہرت بڑھائی۔ کاسٹ میں فیروز خان بطور میر ہادی
اور ثنا جاوید نے خانی کا کردار
ادا کیا، دیگر میں محمود اسلم، سمن انصاری، سلمیٰ حسن، راشد فاروقی،
محمد مبارک علی، قوی خان، شہزین راحت اور ملک عماد و دیگر شامل تھے۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد ڈرامہ تھا جسے دنیا بھر میں پذیرائی ملی،
یہیں سے فیروز خان کی شہرت کو چار
چاند لگ گئے۔
اے آر وائی سے نشر کیا جانے والا
ڈرامہ آنگن نے اس وقت شہرت حاصل کی
جب اس کی پہلی قسط آن ائیر کی گئی، یہ پنجاب کے ایک بھرے پرے روایتی خاندان کی کہانی پر مبنی ڈرامہ سیریل ہے ،
جہاں ایسے رشتےموجود ہیں جو کسی حال میں خوش نہیں رہتے، ہر
فرد اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا رونا
روتا کھائی دیتا ہے، اس گھرانے کے
داماد بھی ہیں جو سسرالی معاملات میں
مسلسل دخل اندازی کرنا اپنا فرض
سمجھتے ہیں، اس ڈرامہ کو
بڑے خوبصورت انداز میں بنایا گیا ۔اور ایسے گھرانوں کی عکاسی کی گئی جو
ہمارے ارد گرد موجود ہیں۔ یوں تمام نے
بہترین پرفارمنس پیش کیں مگر قوی خان
نے گھر کے سربراہ کا کردار بڑے
اچھے انداز میں نبھایا اور منجھی ہوئی اداکاری کرکے تفریح مہیا کی، اچھے ڈائلاگز
رکھے گئے جن کی عمدہ ڈیلیوری بھی ہوئی، آنگن ڈرامہ معاشرہ
کے لئے ایک پیغام یہ بھی دیتا ہے
کہ ہر مشکل کا حل موجود ہے اگر اسے حل کرنا چاہیں تو۔ یہ ڈرامہ
اپنی آخری قسط تک سب کا من پسند
ڈرامہ بن چکاتھا، رائٹر فضا افتخار، ہدایات قاسم علی
کی تھیں، کاسٹ میں عفت عمر ، عظمیٰ حسن، قوی خان، زینب قیوم ،
ارسا غزل ، ثمینہ احمد، نور الحسن،
قابل ذکر رہے جبکہ کئی اور فنکاروں نے بھی اس میں شمولیت اختیار کی۔
Comments
Post a Comment