سنیل شیٹھی فلم دھڑکن میں کام کرنے سے کیوں خوفزدہ تھے؟ نامور ہیروز کیوں اس فلم میں کام کرنے سے انکاری تھے؟

 


 

سنیل شیٹھی فلم دھڑکن میں کام کرنے سے کیوں خوفزدہ تھے؟

نامور ہیروز  کیوں اس فلم میں کام کرنے سے انکاری تھے؟

  فلمیں ہوں یا ڈرامے اپنی تیاریوں  کے دوران کئی کہانیوں کو  جنم دیتے ہیں، جب ہندوستانی فلم دھڑکن  بنانے کا خیال  دھرمیش درشن اور  پروڈیوسر  رتن جین   کو آیا تو فلم کا سب سے اہم کردار  دیو گلے کا کانٹا بن گیا،  اس غریب   ہیرو کے کردار کو  راہول رائے، بوبی دیول، اربا زخان اور  سنجے دت نے   یکسر مسترد کردیا،  فلم میکر حیران تھے کہ اس کردار میں ایسی کیا قباحت ہے کہ اسے ان تمام نے اتنی بے دردی سے ریجیکٹ کردیا، ایسے میں سنیل شیٹھی کا خیال آیا تو  وہ ان کے پاس پہنچے، یہاں بھی سنیل شیٹھی  کو شش و پنج میں  دیکھا گیا،  لیکن سنیل شیٹھی کردار  کی وجہ سے ہچکچاہٹ  نہیں دکھا رہے تھے  بلکہ کردار توانہیں اچھا ہی لگا ، دسرے   انہیں دھرمیش  درشن کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہ  تھا، مگر ان کے ذہن میں یہ بات گونج رہی تھی کہ اتنے ہیروز نے اس کردار کو  کیوں  قبول نہیں کیا، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ کوئی غلطی کر بیٹھیں، سنیل شیٹھی ان دنوں دل والے، مہرہ اور گوپی کشن جیسی کامیاب فلمیں کرکے شہرت یافتہ ہیروز میں اپنا نام لکھوا چکے تھے،  لاکھ اندیشوں کے ساتھ انہوں نے  دھرمیش درشن  کی خاطر  کنٹریکٹ پر سائن کردئیے، اس فلم میں ان کے ساتھ اکشے کمار،  ماہیما چوھدری، شلپا  شیٹی  نے بھی  مرکزی کردار ادا کئے۔   فلم کی کہانی غریب ہیرو اور امیر ہیروئن  کے گرد گھومتی ہے جو  ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے ہیں،  مگر ظالم سماج  دیو کو  اس کی غربت کی وجہ سے  دور کردیتا ہے اور  انجلی کی شادی  اس کےہم پلہ  رام ورما سے ہوجاتی ہے،  دیو شدت غم سے امیر ہونے کی ٹھان لیتا  ہے اور ملک چھوڑ دیتا ہے مگر  بعد ازاں امیر ہوکر  واپس آتا ہے اور  انجلی کو  رام سے طلاق لینے کا کہتا ہے مگر انجلی کے لئےیہ سب ناممکن ہوتا ہے، وہ رام ورما کی شرافت  کو دیکھتے ہوئے ا س سے بے وفائی کا سوچ بھی نہیں سکتی اس پر دیو کو آخر کار قربانی دینی پڑتی ہے،  اس فلم نے جہاں   کاسٹ اور کہانی کی وجہ سے شہرت پائ وہیں موسیقی  نے بھی اسے بلندیوں پر پہنچا دیا،  گلوکاران میں  نصرت فتح علی نے بھی آواز کا جادو جگایا۔ جبکہ کمار سانو،  ادت نارائن،  الکا یاگنک،  ابھیجت، سونو نگم،  جسپندر نیرولا نے  اس میں مشہور گانے گائے۔  موسیقی ندیم شروان  کی جوڑی نے  دی  جو ان دنوں    اپنی مقبولیت  کھو چکے تھے  لیکن دھڑکن    فلم نے ان کی  کھوئی ہوئی ساکھ  کو  دوبارہ بحال  کیا اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کی محنت رنگ لائی۔  سنیل شیٹھی کی سالگرہ  ۱۱  اگست کو منائی جاتی ہے اتفاق سے  یہ فلم بھی ۱۱ اگست ۲۰۰۰ کو سینما گھروں کی زینت بنی، فلم نے  ابتدائی شوز کے بعد ہی کھڑکی توڑ  رش کے ساتھ  اپنے بجٹ کا تین گنا سے زیادہ کمایا،۹ کروڑ کی اس فلم نے ۲۶ اعشاریہ ۴۷ کروڑ کا     کاروبار کیا، سنیل شیٹی جو اس کردار کے بارے میں شک و  شبے کا شکار تھے  اس فلم پر بری طرح چھا گئے  حتیٰ کہ فلم میں وہ نیم ولن تھے  فلم کے ہیرو کو  کہیں پیچھے چھوڑ دیا اور عوام  کو ہر  طرف سنیل شیٹھی کے ڈائیلاگز او ر  ان پر فلمائے گانے یاد رہے جبکہ دوسرے نمبر پر  شلپا شیٹھی  کو انجلی کے کردا ر میں  بے حد پسند کیا، اور دونوں کی کیمسٹری پر قصیدہ گوئی  جاری رہی۔  گو کہ فلم  کہیں کہیں تنقید کا شکار بھی ہوئی مگر  اس کو اتنی اہمیت نہیں دی گئی،  اس فلم نے سات نامزدگیاں  حاصل کیں اور فلم فیسٹیول میں بھیجی گئی  دیگر فلموں کے ساتھ صف اول کہ کہلائی، سنیل سیٹھی نے بہترین منفی کردار ایوارڈ اپنے نام کرایا،  جو ان کی زندگی کا  اکلوتا  فلم فئیر ایوارڈ ہے۔ جبکہ دوسرا ایوارڈ  گلوکارہ الکا کو  ملا۔  دھرمیش  درشن  کی ایک فلم راجہ ہندوستانی اور اب دھڑکن نے باکس آفس پر  تباہ کن کامیابی سمیٹی جبکہ  ہاں میں نے بھی پیار کیا ہے،  بے وفا اور آپکی خاطر  بری طرح فلاپ ہوئیں،  دھڑکن نے سنیل شیٹھی کو  مزید  شہرت   یافتہ بنادیا،  ر انہیں اس جگہ پہنچا دیا جس کا خواب انہوں نے  فلموں میں قدم رکھتے وقت   دیکھا تھا۔   


Comments

Popular posts from this blog

HISTORY OF TAJ MAHAL AGRA - INDIA- تاج محل ایک تاریخی مقبرہ مغل بادشاہ کی نشانی

پاکستابی ڈرامے اور اس میں بسنے والے کردار

فرار ڈرامہ اور باتش کا کردار ادا کرنے واکے حمزہ علی عباسی (اجمل احمد)